Kitchen Tips by Chef Naheed

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Kitchen Tips by Chef Naheed regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Kitchen Tips by Chef Naheed enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Kitchen Tips by Chef Naheed experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Kitchen Tips by Chef Naheed
Posted By: Humaira 6083 Views 0 Comments Mar 10, 2022


شیف ناحید نے بتائی کچن کی کچھ ایسی ٹپس جو کرے ہر عورت کی مشکل آسان

شیف ناھید مختلف ٹی وی چینلز پر مزیدار کھانے اور کچن سے متعلق ٹپس اینڈ ٹرکس بتاتی ہوئی نظر آتی ہیں، ان کے چاہنے والے بھی فون کالز کے ذریعے ان سے رابطے میں رہتے ہیں کیونکہ یہ ریسیپی اتنے دھیمے اور صاف لہجے میں بتاتی ہیں کہ سب کو سمجھ آجاتی ہیں۔ آج کے فوڈز میں ہم بھی آپ کو ان کی بتائی ہوئی کچن سے متعلق کچھ ایسی ٹپس بتائیں گے جو کچن میں کام کرنے والی خواتین کے لئے آسانی کا باعث ہیں۔

ناھید ٹپس:

٭ شیف ناحید کہتی ہیں کہ جب بھی آپ بیکنگ کریں اور برتن جل جائیں تو ان کو نیم گرم پانی میں 4 سے 5 گھنٹے تک ڈبو کر رکھیں، اس کے بعد جب آپ ان کو صاف کریں گی تو جلے ہوئے ذرات نرم پڑ جائیں گے اور جلد ہی آپ کا برتن بھی دھل جائیں گے۔
٭ روزمرہ برتنوں کی صفائی کے حوالے سے شیف ناحید بتاتی ہیں کہ ایک پیالے میں لیموں کا رس نکالیں اور لیموؤں کے چھلکوں کو بھی اسی میں ڈال کر رکھیں، اب برتن دھونے والا لیکیوئیڈ بھی اس میں ایک چمچ شامل کرلیں، اس سے برتن دھوئیں، آپ دیکھیں گی کہ برتن بھی اچھے دھلیں گے اور اکثر جو برتنوں میں چکنائی ہوتی ہے، وہ نہیں رہے گی۔
٭ کچن کے شیلف اور کیبنٹ میں سے اگر بدبو آتی ہو تو ایک چمچ بیکنگ سوڈے کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں ایک گلاس پانی ڈال کر شیلف یا کیبنٹس میں رکھ دیں، اس سے بدبو جلد ختم ہو جائے گی۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Kitchen Tips by Chef Naheed in most easiest way. Find Kitchen Tips by Chef Naheed in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kitchen Tips by Chef Naheed totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kitchen Tips by Chef Naheed.

Reviews & Comments
jpg