Kishmish Wala Doodh Peeny Ke Fayde

Kishmish Wala Doodh Peeny Ke Fayde
Posted By: Tahir 1910 Views 0 Comments Dec 21, 2021

کشمش اور دودھ کو ساتھ ملا کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان لیں یہ قیمتی نسخہ بالکل مفت تاکہ آپ بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں
جسم کا چست و توانا ہونا ہماری صحت اور بہتر زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ مگر ایسا آج کل سب کے ساتھ ہوتا ہے کہ تھوڑا سا کام کرنے کےبعد جلدی ہی تھکاوٹ ہوجاتی ہے۔
تھکاوٹ کا ویسے تو کوئی علاج ہے نہیں ہاں مگر اخروٹ کا ایک نسخہ ضرور ہے جو کسی حد تک تھکاوٹ دور کرسکتا ہے۔ اس نسخے سے آپ کو کیوں فائدہ ہوگا؟
اس میں شامل ہیں اخروٹ اور کشمش جوکہ دونوں ہی جسمانی سکون کے لئے اہم ہے۔ اخروٹ میں پروٹینز، وٹامنز، منرلز اور فیٹس جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ساتھ ہی جسمانی طاقت اور مضبوطی کےلئے نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں۔
کشمش میں ٹارٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو ہاضمے کے ساتھ اعصاب کو سکون فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے تھکاوٹ جلد ہی ختم ہونے لگتی ہے۔
چلیں آج ہم آپ کو بھی بتاتے ہیں آسان نسخہ جو آپ کی دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرنے اور جسمانی مضبوطی دینے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

ٹپ:

٭ ایک گلاس دودھ کو گرم کرلیں اور اس میں چار کشمش اور چار ہی اخروٹ کی گریوں کو اچھی طرح پکالیں۔
٭ اس کے بعد ایک چمچ مصری کا پسا ہوا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اس دودھ کو روزانہ نہار منہ پی لیں اور شوگر والے حضرات مصری کو چھوڑ کر ایسے بھی پی سکتے ہیں۔

In Health Tips and Totkay section you can check Kishmish Wala Doodh Peeny Ke Fayde in most easiest way. Find Kishmish Wala Doodh Peeny Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kishmish Wala Doodh Peeny Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kishmish Wala Doodh Peeny Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.