Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Khwateen Ke Hormonal Masail Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Khwateen Ke Hormonal Masail Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Khwateen Ke Hormonal Masail Ka Ilaj experience. At Dr Bilquis Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
خواتین کے ہارمونل مسائل کے لئے سیڈ سائیکلنگ، مخصوص ایام کی بے قاعدگی، ہارمونزکی کمی یا زیادتی کا علاج ،ڈاکٹر بلقیس کا نسخہہمارے ہاں خواتین کے ساتھ کافی سنجیدہ طبی مسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں کیونکہ اللہ تعالٰی نے ان کا جسمانی نظام خاصا پیچیدہ بنایا ہے اس لئے اس میں زرا سی بھی گڑبڑ ان کا پورا سسٹم الٹ پلٹ کر دیتی ہے۔ اللہ نے عورت کو کیونکہ تخلیق کی ذمہ داری سونپی ہے اس لئے اس کا اندرونی سسٹم اپ ڈیٹ رہنا ضروری ہے ورنہ اس کا یہ تخلیقی عمل متاثر ہوتا ہے، اس کے علاوہ اگر اس قسم کی کسی بھی تکلیف کا فوری علاج کروالیاجائے تو آگے جاکر زیادہ مسئل پیدا نہ ہوں۔ خواتین میں مختلف ہارمونز کام کرتے ہیں جس میں اہم ترین ایسٹروجن اور پروجسٹرون ہیں۔ یہ کیا کام کرتے ہیں ؟ اگر ہارمونز کا نظام متوازن نہ ہو، تو جسمانی وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے چاہے آپ صحت بخش غذاﺅں کا ہی استعمال کیوں نہ کریں۔ مخصوص ہارمونز کی کمی یا زیادتی جسم میں چربی کو بڑھانے جبکہ مسلز کے حجم میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ مثال کے طور پر ایسٹروجن، کورٹیسول یا انسولین کی سطح میں اضافہ جسم میں چربی کے ذخیرے کا باعث بنتی ہے، اسی طرح تھائی رائیڈ ہارمونز کی سطح میں کمی میٹابولزم کو سست کرکے جسمانی حجم کو بڑھاتا ہے، یہ خواتین کے نسوانی حسن کے لئے بھی بہت ضروری ہے۔پروجسٹرون ایک خاتون جنسی ہارمون ہے جو بنیادی طور پر حیض سائیکل کے دوسرے مرحلے میں پیدا ہوتا ہے. حمل کی منصوبہ بندی کرنے والی خاتون کے لئے، یہ وقت میں پروجیسسٹر کی ناکافی کا تعین کرنے کے لئے بہت اہم ہے. یہ ہارمون خواتین کے ماں بننے میں مددگار ہوتا ہے اگر اس کی کمی ہو تو ماں بننا ممکن نہیں ہو تا یا اگر ماں بن بھی جائیں تو اسقاطِ حمل کا امکان ہو تا ہے۔اس کے علاوہ بے خوابی بھی ایک خطرناک علامت ہے کیونکہ یہ پروجسٹرون کی انتہائی کم سطح سے جڑی ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ ہارمون قدرتی طور پر پرسکون رکھتا ہے اور نیند کو معمول پر لاتا ہے، اس کی سطح میں تبدیلی اکثر بے خوابی کا باعث بنتی ہے۔ عام طور پر خواتین جب بچوں کو جنم دیتی ہیں تو ایسٹروجن اور پروجسٹرون کی سطح میں کمی دیکھنے میں آتی ہے مگر اس سے ہٹ کر ایسا نہیں ہوتا، تو اگر ایسا ہو تو یہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا اشارہ ہے۔ان ہارمونز کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے خواتین کے مخصوص ایام میں بے قاعدگی یا انتہائی تکلیف، بلیڈنگ بہت زیادہ ہونا یا بالکل نہ ہونا، بے انتہا پسینہ آنا، بے خوابی اورحمل میں مشکلات اوراسی طرح کے دوسرے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ خواتین کے ان مسائل کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے سیڈ سائیکل سےعلاج بتایا۔کدو کے بیج 50 گرامالسی کے بیج 50 گرامکالی مرچ 10 عددان تینوں بیجوں کومکس کر کے رکھ لیں اور دن میں ایک دفعہ ایک بڑا چمچ کھالیں۔ اگر پیس کر رکھیں گے تو اس میں جلد فنگس لگنے کا ڈر ہوگا، یا تو پیس کر فریزر میں رکھیں۔ تاکہ خراب نہ ہو۔ یہ ایسٹروجن کی کمی کے لئے نسخہ ہے۔ یہ ماہواری کے پہلے دن سے اور14 دن تک کھانا ہے۔پروجسٹرون کے لئےسفید تل 50 گرامسورج مکھی کے بیج 50 گرامکالی مرچ 10 عددآپ جتنے بھی نیوٹرینٹس کھائیں ، کالی مرچ ان سب کو جسم میں جذب کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ان نسخوں کے ساتھ یوگا ضرور کیا جائے اس کے ساتھ اپنی خوراک کے ذریعے اس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کریں۔ خشک میوہ جات، سویا بین، گرین ویجیٹیبل، ناریل کا پانی اور ادرک ان سب کے لئے بہترین ہے۔
In Dr Bilquis Tips section you can check Khwateen Ke Hormonal Masail Ka Ilaj in most easiest way. Find Khwateen Ke Hormonal Masail Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Khwateen Ke Hormonal Masail Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Khwateen Ke Hormonal Masail Ka Ilaj.