Jismani Kamzori Ka Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Jismani Kamzori Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Jismani Kamzori Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Jismani Kamzori Ka Ilaj experience. At Dr Bilquis Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Jismani Kamzori Ka Ilaj
Posted By: Afshan 6314 Views 0 Comments Feb 11, 2022


گوشت کھانا پسند نہیں ہے ؟ جسم میں کمزوری بڑھتی جا رہی ہے؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتادیا ہائی پروٹین پاؤڈرسے ہر قسم کی کمزوری کا گھر بیٹھے بہترین علاج


پروٹین انسانی جسم کے بنیادی عمارت کے بلاکس میں سے ایک ہے، جو ہمارے جسم کے وزن میں سے 16 فی صد کا وزن ہے. پٹھوں، بالوں، جلد، اور ٹشوزکے لئے بنیادی طور پر پروٹین ضروری اور اہم جزو ہے. اس کے علاوہ، پروٹین ہمارے جسم میں تمام خلیات اور زیادہ سے زیادہ سیالوں میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے. آپ کے بہت سے اہم کیمیکلز جیسے انزایمز، ہارمون، نیوروٹ ٹرانسمیٹر اور یہاں تک کہ ڈی این اے کم سے کم جزوی طور پر پروٹین سے بن رہے ہیں.
پروٹین پاؤڈر استعمال کرنا بہت آسان ہے کافی ،پانی یا دودھ کے ساتھ اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ جسم میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہے اس سے طبیعت میں بھاری پن پیدا نہیں ہوتا، یہ جسم کو امینو ایسڈ کی پوری رینج دیتا ہے۔اس کے ساتھ آپ باآسانی سفر بھی کر سکتے ہیں، دودھ ،دہی،پنیر کی طرح اس کے خراب ہونے کا ڈر نہیں ہوتا ۔ یہ جسم کو مضبوط بناتا ہے ۔ ہڈیوں،بالوں ،جلد،ناخن اور جسمانی کمزوری کو دور کرنے کے لئے بہترین غذا ہے آپ اسے روزانہ استعمال کر سکتے ہیں،بڑھتی عمر کے خواتین اور مرد جو وقت کے ساتھ کمزوری کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہو جاتے ہیں،ان کو یہ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔اس کا نسخہ درج ذیل ہے:

بادام 50 گرام
اخروٹ 50 گرام
بھنے چنے 100 گرام
سنگھاڑوں کا آٹا 200 گرام
ہلدی 1 ٹی اسپون
سونف 3 چمچ

ترکیب: بادام، اخروٹ کو ہلکا سا روسٹ کرلیں، سنگھاروں کے آٹے کو بھی بھون لیں اسمیں ہلدی بھی شامل کر لیں۔ اب ان سب چیزوں کو ملا کرپیس لیں۔ پاؤڈر کی طرح پیس لیں ۔ اب اس کو نیم گرم دودھ میں ایک ٹیبل اسپون ملائیں اور پی لیں ۔ بہترین طاقتور ہائی پروٹین شیک تیار ہے ۔ جو لوگ دودھ پسند نہیں کرتے وہ پانی میں بھی پی سکتے ہیں۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Jismani Kamzori Ka Ilaj in most easiest way. Find Jismani Kamzori Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Jismani Kamzori Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Jismani Kamzori Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg