Jild Aur Balon Ke Masail Ka Hal

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Jild Aur Balon Ke Masail Ka Hal regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Jild Aur Balon Ke Masail Ka Hal enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Jild Aur Balon Ke Masail Ka Hal experience. At Dr Bilquis Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Jild Aur Balon Ke Masail Ka Hal
Posted By: Tahzeeb 3515 Views 0 Comments Dec 11, 2021

خواتین اپنے بال، جلد اور وزن بڑھنے کے مسائل کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔ اکثریت ان مسائل کی وجہ سے عدم اعتماد کا شکار ہوجاتی ہیں مگر ہم کے لئے لائے ہیں ان تمام مسائل کا حل ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی خاص ٹپس سے جن کو استعمال کرنے کے بعد آپ خود میں فرق محسوس کریں گی۔

ٹپس


٭ بال:

بالوں کو گرنے سے بچانے، خشکی و سکری اور مضبوط بنانا ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے۔ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق:
• دو چمچ دہی، ایک انڈہ، ایک چمچ کیسٹر آئل، ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ آلو کا رس ان تمام چیزوں کو مکس کرکے بالوں میں آدھے سے ایک گھنٹے کے لئے لگائیں اور خشک ہونے پر اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ ہفتے میں ایک مرتبہ اس کو ضرور استعمال کریں۔
• بال دھونے کے لئے ابلا ہوا پانی استعمال کریں تاکہ بالوں کی چمک برقرار رہ سکے۔

٭ جلد:

جلد نشانات سے پاک ہو، رنگ گورا ہو اور ایکنی کے مسائل بھی نہ ہوں تو اس کے لئے روزانہ ڈاکٹر بلیقس کی اس ٹپ سے فائدہ اٹھائیں:
• دو چمچ بیسن، ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ ٹماٹر کا رس، مولی کا رس اور لیموں کو مکس کریں اور اس میں تھوڑا سا پودینے کا پانی بھی ڈال لیں۔ لیجیئے اس کے استعمال سے ایکنی بھی ختم ہو جائے گی اور آپ کا چہرہ بھی چمک جائے گا۔

٭ وزن:

موٹاپا کس کو پسند ہے اور آئے روز مختلف ٹپس کا استعمال کرنے سے پریشان ہوگئ ہیں تو ڈاکٹر بلقیس کی ان ٹپس کو بھی استعمال کر لیں:
• بھٹے کے چھلکوں کو ایک کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں اور پھر اس پانی کو چھان کر لیموں کا رس شامل کر کے دن میں کسی بھی وقت پی لیں۔
• کالے چنے ابال کر رکھیں جب بھی ہلکی پھلکی بھوک لگے ان پر کالا نمک ڈال کر کھا لیں۔
• اجوائن کا پاؤڈر، میتھی دانہ پاؤڈر، ثابت اسپغول اور کلونجی کا پاؤڈر ایک ایک چمچ لے کر مکس کرلیں نیم گرم پانی کے ساتھ رات سونے سے قبل پھانک لیں۔
ان تمام ٹپس کو استعمال کریں اور 3 ماہ میں ان کا واضح فرق دیکھیں۔ لیکن ضروری نہیں ہے کہ بہت زیادہ فرق نظر آئے کیونکہ ہر کسی کی جسمانی ساخت اور اندرونی مسائل الگ ہوتے ہیں۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Jild Aur Balon Ke Masail Ka Hal in most easiest way. Find Jild Aur Balon Ke Masail Ka Hal in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Jild Aur Balon Ke Masail Ka Hal totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Jild Aur Balon Ke Masail Ka Hal.

Reviews & Comments
jpg