Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your How to Remove Hair from Upper Lip Naturally regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for How to Remove Hair from Upper Lip Naturally enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your How to Remove Hair from Upper Lip Naturally experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
خواتین اب تھریڈنگ اور ویکسنگ کے بجائے اپر لپس کے بال ایسے آسان طریقوں سے ہٹائیں جن کے کوئی برے اثرات بھی نہیں ہوتےخواتین نے اپر لپ کے بال ہٹانے کا آغاز کب سے کیا اس حوالے سے تاریخ خاموش ہے مگر معاملہ مصری حسین خواتین کا ہو یا ہندوستانی دیویوں کا ہر ایک خاتون کے چہرے پر بال کہیں بھی نظر نہیں آتے- اس کا مطلب ہے کہ چہرے پر بال ہونا خواتین کی خوبصورتی کے لیے بہتر نہیں سمجھا جاتا ہے- حالیہ دنوں میں اپر لپ کے بال ہٹانے کے لیے تھریڈنگ یا ویکسنگ کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے- مگر یہ عارضی حل ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کے جلد پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں- جبکہ لیزر کا طریقہ کار بہت مہنگا ہوتا ہے جس کو ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا ہے- اس لیے آج ہم آپ کو اپر لپ کے بال صاف کرنے کے ایسے طریقے بتائيں گے جو کہ کسی قسم کے بھی منفی اثرات سے پاک ہوتے ہیں-1: شکر اور لیموںلیموں اور شکر کے آمیزے کو روزانہ اپر لپ پر لگا کر دس منٹ تک مساج کریں اس طرح اپر لپ کے بالوں میں وقت کے ساتھ واضح کمی آئے گی اور کچھ عرصے تک مستقل استعمال کے سبب اپر لپ پر موجود بال ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائيں گے- 2: انڈے کی سفیدی اور ہلدی کا ماسکانڈے کی سفیدی کو علیحدہ کر لیں اور اس میں تھوڑی سی ہلدی شامل کر دیں اس کے بعد اس آمیزے کو اپر لپ پر لگا لیں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں- خشک ہو جانے پر کھینچ کر اتار لیں اس ماسک کو ہفتے میں تین سے چار بار لگائیں اس طرح سے کچھ عرصے ہی میں اپر لپ کے بالوں سے نجات حاصل کرلیں-3: دہی بیسن اور ہلدیدو چمچ دہی میں تھوڑی مقدار میں ہلدی اور بیسن کو شامل کر لیں اور اس کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں- اس کے بعد اس کو اپر لپس پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیۓ چھوڑ دیں اس کے بعد اس کو رگڑ کر اتار لیں- اس سے ایک تو چہرے کی چلد چمکدار ہوتی ہے دوسرا اس سے بالوں کی نشونما میں بھی واضح طور پر کمی آتی ہے اور کچھ ہی عرصے میں اپر لپس پر سے بال ختم ہو جاتے ہیں- 4: مسور کی دالمسور کی دال کو پیس کر اس کا آٹا بنا لیں اور اس کو دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اس کے بعد جس جگہ کے بال ہٹانے ہوں وہاں پر اس پیسٹ کو لگا کر خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اس کو رگڑ کر اتار لیں اس سے بھی کچھ ہی عرصے میں بال صاف ہو جاتے ہیں-5:کارن فلور اور دودھکارن فلور اور دودھ کو ملاکر پیسٹ بنا لیں اس کے بعد اس پیسٹ کو جہاں جہاں بال ہیں وہاں لگا دیں خشک ہونے کے بعد رگڑ کر اتار لیں کچھ ہی عرصے میں بالوں کی نشونما میں واضح کمی نظر آئے گی -
In Beauty Tips and Totkay section you can check How to Remove Hair from Upper Lip Naturally in most easiest way. Find How to Remove Hair from Upper Lip Naturally in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find How to Remove Hair from Upper Lip Naturally totka in details also check the relevant totkay in Urdu of How to Remove Hair from Upper Lip Naturally.