Homemade Washing Machine Cleaner

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Homemade Washing Machine Cleaner regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Homemade Washing Machine Cleaner enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Homemade Washing Machine Cleaner experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Homemade Washing Machine Cleaner
Posted By: Faria 4098 Views 0 Comments Dec 20, 2021


واشنگ مشین کو صاف کرنے کا آسان اور سستا طریقہ

یہ وہ وقت تھا جب میں اپنی واشنگ مشین صاف کر رہی تھی کیونکہ اس سے بہت بدبو آنی شروع ہوگئی تھی جس کا یقیناًآپ کو بھی تجربہ ہوا ہوگا ۔ میں نے بدبو کو ختم کرنے کے لئے کچھ واشنگ مشین کلینرز بھی استعمال کئے لیکن کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا۔ لہذا میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں اس بدبو کو ختم کرنے کے لئے اُن چیزوں کا استعمال کروں جو پہلے سے ہی میرے گھر میں موجود ہوں اور کچھ خرچ بھی نہ کرنا پڑے کیونکہ مارکیٹ میں موجود واشنگ کلینرز کافی مہنگے ہوتے ہیں ۔

چلیں اب میں آپ کو بتاتی ہوں کہ کس طرح آپ گھر میں واشنگ مشین کلینرز بنا سکتے ہیں وہ بھی مفت میں ۔

۱۔ سب سے پہلے واشنگ مشین کو گرم پانی سے بھردیں ۔ پھر اس میں ایک کپ سفید سرکہ ڈالیں اور پھر اسے ایک یا آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں ۔
۲۔ واشنگ مشین اسٹارٹ کریں اور اسے راؤنڈ مکمل کرنے دیں ۔
۳۔ اس کے بعد سوئچ آف کرکے اسفنج کی مدد سے اس کو سائیڈوں سے بھی اچھی طرح صاف کریں ۔
۴۔ اس کے بعد پانی نکال لیں اور پھر اس میں گرم پانی ڈالیں اور ساتھ ہی دو کپ بلیج بھی ڈال دیں پھر اسے
ایک یا آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں ۔
۵۔ پھر ایک رومال یا کپڑے کا ٹکڑا لیں اور اس کی مدد سے واشنگ مشین کو اندر سے اچھی طرح سے دھولیں ۔
۶۔پھر واشنگ مشین دوبارہ اسٹارٹ کریں اور اسے راؤنڈ مکمل کرنے دیں اور پانی نکال کے ایک سوکھے کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں ۔
۷۔اب آپ محسوس کریں گے کہ واشنگ مشین سے بدبو نہیں آرہی اور یہ ایک دم صاف ہوگئی ہے ۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Homemade Washing Machine Cleaner in most easiest way. Find Homemade Washing Machine Cleaner in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Homemade Washing Machine Cleaner totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Homemade Washing Machine Cleaner.

Reviews & Comments
jpg