Hazmy Ki Kharabi Ka Filfil Daraz Se Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Hazmy Ki Kharabi Ka Filfil Daraz Se Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Hazmy Ki Kharabi Ka Filfil Daraz Se Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Hazmy Ki Kharabi Ka Filfil Daraz Se Ilaj experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Hazmy Ki Kharabi Ka Filfil Daraz Se Ilaj
Posted By: Faiza 1567 Views 0 Comments Mar 21, 2022


ہاضمہ کی خرابی سے جڑے امراض کے لئے فلفل دراز کے ایسے فائدے جان کر آپ بھی استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے

فلفل دراز ایک ایساپھل، جڑی بوٹی یا مصالحہ ہے جو صدیوں سے کھانوں کے ذائقہ بڑھانے سے لے کر کئی امراض میں بطور دوا استعمال کیا جارہا ہے اس کا مزاج گرم اور خشک ہو تا ہے فلفل کو مگھااور پپلی جبکہ انگریزی میں اسے لونگ پیپر کہا جاتا ہے۔اس کا ذائقہ کالی مرچ اور دار چینی سے ملتا جلتا ہوتا ہے، اسے مختلف پکوان میں گرم مصالحہ کی طرح شامل کیا جاتا ہے۔یہ نظام تنفس اور پیٹ سے جڑے امراض کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔اس میں پروٹین،کاربوہائیڈریٹ،چینی، فائبر اور چکنائی پائی جا تی ہے۔جانتے ہیں یہ کس طرح جسمانی بیماریوں سے آپ کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
خون کو صاف کرتا ہے۔اور جسم سے فاسد مادو ں کا خارج کرتا ہے۔ اور خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ اس میں نظام انہضام کو بہتر کرنے کی بھر پور صلاحیت پائی جاتی ہے۔گیس اور بد ہضمی کو دور کر کے پیٹ کو آرام دیتا ہے۔
پھیپڑوں کو صحت مند رکھتا ہے۔کھانسی اور دمہ میں اس کا ستعمال کسی نعمت سے کم نہیں۔سانس کے انفیکشن میں مفید ثابت ہوتا ہے۔بخار کو کم کرتا ہے۔
جلد کے امراض کا علاج کرتا ہے۔رنگت نکھارتا ہے۔
بواسیر کے لئے اکسیر ہے۔
ماہواری کی بے قاعدگی کو درست کرتا ہے۔
اعصابی نظام کو تقویت بخشتا ہے،اضطراب،خوف اور فکر جیسے کیفیت سے نجات دیتا ہے۔یاداشت اور عقل کو بڑھاتاہے۔
جوڑوں کے درد میں مفید ہے، خاص طور پر گٹھیا میں اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے۔
یہ جلد کو بہتر بنانے اور موسمی اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔
اس کا باقاعدہ استعمال ذیا بیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہے یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے۔اور انسولین کو بڑھاتا ہے۔
یہ کئی طرح کے بیکٹیریل سے ہو نے والے انفیکشن کی روتھام کرتا ہے،دانت کے درد میں کمی لاتا ہے۔
یہ ایک شفا بخش جڑی بوٹی ہے جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہو تی ہے۔

استعمال:

اسے کسی بھی کھانے کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے،کھانسی اور گلے کے امراض کے لئے اسے شہد میں ملا کر استعمال کریں۔
نوٹ:اسے طویل عرصے تک استعمال کرنے سے گریز کریں کیو نکہ اس کا مزاج گرم ہے اس طرح یہ نقصان کا باعث بنے گا۔اور اسے کسی بھی کاکھانے کے ساتھ ایک گرام سے زیادہ ہر گز استعمال نہ کریں۔کسی بھی بیماری کی صورت میں اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Hazmy Ki Kharabi Ka Filfil Daraz Se Ilaj in most easiest way. Find Hazmy Ki Kharabi Ka Filfil Daraz Se Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Hazmy Ki Kharabi Ka Filfil Daraz Se Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Hazmy Ki Kharabi Ka Filfil Daraz Se Ilaj.

Reviews & Comments
jpg