Harmal Ke Fayde

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Harmal Ke Fayde. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Harmal Ke Fayde. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Harmal Ke Fayde. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Harmal Ke Fayde
Posted By: Naseeb 3242 Views 0 Comments Jan 17, 2022


حرمل (ہرمل) کے چند حیرت انگیز فوائد

ایشیا کی سر زمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پر سینہ بہ سینہ چلنے والے نسخے اور جڑی بوٹیوں کے استعمال کی روایات اکیسویں صدی میں سائنسی تحقیقات سے بھی ثابت ہوئی ہیں بلکہ ان جڑی بوٹیوں کا استعمال اب سائنسدان بھی کر رہے ہیں اور ان کو تسلیم بھی کر رہے ہیں- ایسی ہی ایک جڑی بوٹی حرمل (ہرمل) بھی ہے جو نہ صرف پاکستان میں بلکہ ہندوستان ، ایران اور افغانستان میں بھی صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے ۔ بازاروں میں کچھ فقیر نما انسان دن کے آغاز میں ہاتھوں میں ٹین کے تین ڈبے لیف نمودار ہوتے ہیں جن میں ایک میں سلگتے ہوئے کوئلے ہوتے ہیں دوسرے ڈبے میں حرمل ہوتے ہیں اور تیسرے ڈبے میں چند سکے ہوتے ہیں ۔ جب کوئی سکوں والے ڈبے میں پیسے ڈالتا ہے تو اس کے بدلے میں وہ فقیر نما انسان ہرمل والے ڈبے میں سے چند دانے سلگتے ہوئے کوئلوں پر ڈالتا ہے جس سے ایک تیز بو والا دھواں نکلتا ہے جو کہ وہ ہاتھوں سے آپ کی جانب کر دیتا ہے اور اس طرح آپ بری نظر سے محفوظ ہو جاتے ہیں- ہرمل کا یہ دھواں انسان کے لیے کس طرح مفید ثابت ہو سکتا ہے اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتائيں گے-

1: نظر بد سے بچاتا ہے

بحیثیت مسلمان ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ نظر بد برحق ہے مگر اس کو ختم کرنے کے لیے ہمارے مذہب میں ماشا اللہ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے معوذتین کا ورد اور دیگر قرآنی آیات کا ورد کیا جاتا ہے- مگر ہمارے بڑے بوڑھے اس کے ساتھ ساتھ ان اثرات کو دور کرنے کے لیے گھروں میں حرمل کی دھونی بھی کرواتے تھے جن کے مطابق یہ بڑی نظر کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے-

2: جراثیم کش ہوتا ہے

سائنسی اعتبار سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ عام سے پنسار کے پاس ملنے والا کالا دانہ یا حرمل جراثیموں کے خاتمے میں جادوئی کردار ادا کرتا ہے اور اس کی دھونی کئی دنوں تک گھر کو جراثیموں بیکٹیریا اور وائرس سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ اس کی بو سے جراثیم مر جاتے ہیں- اسی وجہ سے کسان بھی اس کا استعمال فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کرتے ہیں تاکہ فصلیں نقصان پہنچانے والے کیڑوں سے محفوظ رہ سکیں-

3: مکھیاں مچھر دور بھگائے

مکھیاں اور مچھر بہت ساری خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں جن میں ہیضہ اور ملیریا شامل ہیں اس وجہ سے حرمل کی دھونی ایسے کیڑے مکوڑوں کو دور بھگاتی ہے اور جب تک اس کی بو فضا میں رہتی ہے یہ کیڑے مکوڑے بھی گھر سے دور رہتے ہیں-

4: جوؤں کا خاتمہ کرتا ہے

سر میں پڑی ہوئی جوؤں سے نجات حاصل کرنے کے لیے سرسوں کے تیل میں تھوڑی مقدار میں کالا دانہ شامل کر دیا جائے اور اس تیل کو سر میں لگانے سے جوؤں کا نہ صرف خاتمہ ہوتا ہے بلکہ مزید جوئيں بھی نہین ہوتی ہیں اور سر صاف ہو جاتا ہے-

5: معیادی بخار میں اس کا استعمال

چند دانے اس کے پانی کے ساتھ کھا لینے سے بار بار ہونے والے بخار سے نجات ملتی ہے اور انسان بخار سے نجات حاصل کر سکتا ہے-

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Harmal Ke Fayde in most easiest way. Find Harmal Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Harmal Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Harmal Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg