Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj

Find effective Dr Bilquis Tips in Urdu for safeguarding Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj. Dive into a rich repository of Dr Bilquis Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Bilquis Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By: Afshan 2071 Views 0 Comments Jul 19, 2022


بالوں کا گرنا صرف تین دن میں بند ۔۔۔ڈاکٹر بلقیس کا آزمودہ نسخہ۔۔۔ گرتے بالوں کا مستقل علاج

آج کل بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ ہو گیا ہے جس کے لئے علاج کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے ، اس کے لئے وہ مختلف ٹوٹکے اور نسخے بھی آزماتے ہیں، مردوں میں تو اسی لئے ہئیر ٹرانسپلانٹ کا رواج بھی بڑھ گیا ہے ، جو کہ ایک مہنگا طریقہ علاج ہے۔ اسی لئے یہاں ہم گرتے بالوں کا ایک ایسا نسخہ لے کر آئے ہیں جس کے استعمال سے تین دن میں آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں گے۔ چاہے وہ گچھوں کی صورت میں ہی کیوں نہ گر رہے ہوں۔ لیکن بالوں کے گرنے کی وجہ کا بھی پتہ چلائیں کہ کسی بیماری کی وجہ سے گر رہے ہیں یا پانی یا پروڈکت کے استعمال کی وجہ سے ہے یا کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے یا خون کی کمی کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ اس وجہ کا پتہ ضرور لگائیں اور اگر کسی بیماری کی وجہ سے ہیں تو اس کے علاج کے ساتھ یہ نسخہ استعمال کریں۔ یہ ڈاکٹر بلقیس کا آزمودہ نسخہ ہے جو کہ انہوں نے لوگوں سے شئیر کیا ہے۔
کلتی کی دال 2 چمچ
منقہ 8 سے 10
زعفران 8 سے 10 بال
ملیٹھی 1 چمچ
دودھ 2 چمچ
ادرک کا رس 1 چمچ
گندھک آدھا ٹی اسپون
کوئی بھی تیل سرسوں/کڑوا بادام/ یا کوئی بھی تیل
کلتی کی دال کو جلا لیں ، جب جل جائے تو اس کو منقے کے ساتھ ملا کر پیس لیں ۔ اب ذرا سے دودھ میں زعفران ڈال دیں اور یہ دال اور منقے کا مکسچر دودھ میں ڈال دیں۔ اب اس میں ملیٹھی بھی ملا دیں۔ اب اس میں ادرک کا رس ڈالیں اور اس کو یک جان کر لیں۔ اب ایک پیالے میں 50 ایم ایل تیل ڈال کر اس میں گندھک ڈالیں دیں، اس میں گندھک ملا کر اس کو 7 دن کے لئے چھوڑ دیں۔ ( گندھک کبھی بھی جست یا سلور وغیرہ کے برتن میں نہ رکھیں بلکہ پلاسٹک کے برتن میں رکھیں)، اب سات دن کے بعد اس کو چھان لیں۔ اب جو تیل آپ کے پاس ہے اس کو کسی پلاسٹک کی شیشی میں نکال کر رکھ لیں۔ اب جب آپ کو بالوں میں یہ تیل لگا نا ہو تو ایک اسے دو چمچ تیل لے کر اس میں دال اور منقے والا مکسچر ایک چمچ لے کر تیل کے ساتھ خوب اچھی طرح مکس کر لیں، بالکل یک جان کر کے ملاتے جائیں بالوں میں لگاتے جائیں۔ جب اچھی طرح لگ جائے تو اس پر گرم تولیہ لپیٹ لیں اس سے آپ کے بالوں کا دورانِ خون تیز ہوگا۔ اور بالوں کو غذائیت بھی ملے گی۔ اور تین دن کے استعمال سے بال گرنا بند ہو جائیں گے۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg