Diaper Rashes Se Nijat Pane Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Diaper Rashes Se Nijat Pane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Diaper Rashes Se Nijat Pane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Diaper Rashes Se Nijat Pane Ka Tarika experience. At Health Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Diaper Rashes Se Nijat Pane Ka Tarika
Posted By: Shakir 1315 Views 0 Comments Mar 06, 2023


ڈائپر کی وجہ سے بچے کے ریشز ہو رہے ہیں؟ جانیئے بچوں کے لئے کیمیکل سے پاک ریشز کریم بنانے کا آسان طریقہ

تمام بچوں کو پیدا ہوتے ہیں نرم و ملائم جلد پر ڈائپر پہنا دیا جاتا ہے تاکہ یہ بار بار بستر گیلا نہ کریں اور جراثیم سے بھی محفوظ رہیں، ایسے میں مسلسل ڈائپر پہنے رہنے کی وجہ سے بچوں کی نازک جلد پر ریشز ہو جاتی ہیں جو ماں اور بچے دونوں کے لئے ہی پریشانی اور تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
ریشز ہونے کی وجہ سے بچہ روتا ہے اور چڑچڑا رہتا ہے جبکہ اگر یہ ریشز وقت پر ٹھیک نہ کئے جائیں اور بڑھ جائیں تو اس سے بچوں میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔
ویسے تو بازار میں بچوں کے ہر مسئلے کے لئے جدید سے جدید چیزیں موجود ہیں اور ریشز کی کریم بھی باآسانی مل جاتی ہے مگر ایک ماں کو ہمیشہ یہ فکر رہتی ہے کہ کیمیکل والی یہ اشیاء بچے کی جلد پر نقصان دہ ثابت نہ ہو۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں گھریلو ریشز کریم بنانے کا آسان طریقہ جو ہے کیمیکل سے پاک اور بچوں کی جلد کی حفاظت کے لئے بہترین تو آیئے پھر اسے بنانے کا طریقہ جان لیتے ہیں۔

• گھریلو ریشز کریم بنانے کا طریقہ

• اجزاء
کارن اسٹارچ پاؤڈر 4 سے 6 چمچ
کھوپرے کا تیل 4 سے 6 چمچ

• ترکیب

کھوپرے کے تیل کو کانچ کے پیالے میں نکال کر اس کو اُبلے ہوئے گرم پانی کے پین میں رکھ دیں۔ جیسے ہی یہ تیل پگھلنے لگے تو اس میں کارن اسٹارچ (کارن فلور) ملا دیں۔
اب اچھی طرح ان دونوں کو مکس کریں کہ یہ کریم کی شکل اختیار کر جائے۔
اگر آپ چاہیں تو اس میں وٹامن ای کے کیپسول بھی شامل کر سکتے ہیں جس سے یہ کریم مزید اچھی ہو جائے گی اور بچے کی جلد کی حفاظت کرے گی۔
اب اس کریم کو کسی صاف برنی میں رکھ لیں اور جب اسے استعمال کریں تو ہاتھ دھو کر استعمال کریں یا کسی چھوٹے چمچ کی مدد دے نکالیں۔

• اراروٹ والی ریشز کریم

• اجزاء
کھوپرے کا تیل 4 سے 5 چمچ
لاونڈر آئل 2 سے 3 چمچ
شیا بٹر 2 سے 3 چمچ
اراروٹ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
وٹامن ای کیپسول ایک عدد

• ترکیب

ایک پین میں شیا بٹر، لاونڈر آئل، اور کھوپرے کا تیل ڈال کر دھیمی آنچ پر 5 منٹ تک پکائیں اب اس میں وٹامن ای کیپسول اور اراروٹ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس کو کسی برنی میں نکال کر فریج میں رکھ دیں اس کے بعد استعمال کریں۔

In Health Tips and Totkay section you can check Diaper Rashes Se Nijat Pane Ka Tarika in most easiest way. Find Diaper Rashes Se Nijat Pane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Diaper Rashes Se Nijat Pane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Diaper Rashes Se Nijat Pane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.