Demak Se Nijat Pane Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Demak Se Nijat Pane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Demak Se Nijat Pane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Demak Se Nijat Pane Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Demak Se Nijat Pane Ka Tarika
Posted By: Murad 15424 Views 0 Comments Jul 30, 2022

گھروں کی مکمل صفائی ستھرائی اور جھاڑ پوچھ ویسے تو ہر گھر میں دن میں دو یا تین مرتبہ تو ضرور ہی ہوتی ہے جس سے گھر چمکا ہوا اور روشن دکھائی دیتا ہے مگر فرنیچر دیواروں اور کونوں کی صفائی پر دھیان نہ دیا جائے تو دیمک لگ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا بڑا نقصان ہو جاتا ہے کیونکہ دیمک جس چیز میں بھی لگ جائے وہ ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔ ایسے میں آج ہماری ویب کے اس وومن کارنر ٹرکس میں ہم نے آپ کے لئے کچھ ایسے گھریلو اور مفید نسخے جمع کئے ہیں جو استعمال کرکے آپ اپنے جہیز کے مہنگے فرنیچر اور گھر کی دیواروں کو دیمک کی آگ س بچا سکتی ہیں۔ جانیئے وہ کون سے آسان طریقے ہیں جو دیمک کو گھریلو ٹپس کی مدد سے بالکل جڑ سے ختم کرسکتے ہیں۔

گھریلو آسان طریقے :


نمک:

نمک کو گرم پانی ڈال کر اس محلول کو دیواروں اور فرنیچر پر اور کونوں پر ڈالیں اور روزانہ ڈالتی رہیں اس سے دیمک کی جڑیں کمزور ہوں گی۔

سفید سرکہ:

آدھا کپ سرکہ اور 2 لیموں کا رس ملالیں، یہ محلول اسپرے بوتل میں ڈال کر دیمک لگی جگہ پر ڈالیں۔ کچھ دنوں تک دن میں دو مرتبہ یہ اسپرے کریں۔

صابن کا پانی :

صابن کا پانی دیمک کے خول پر تہہ بناتا ہے، جس سے ان کا سانس لینے کا نظام بالکل ختم ہوجاتا ہے اور وہ مرجاتی ہیں۔ دو کھانے کے چمچ برتن دھونے والا لیکویڈ سوپ 4 کپ پانی میں ملائیں اور اسپرے کردیں۔

بوریکس:

دیمک کو ختم کرنے کے لیے بوریکس زیادہ فایدہ مند ہے۔ دیمک والے حصے پر بوریکس کا محلول بنا کر اسپرے کردیں ۔

نارنگی کا تیل :

کچھ دنوں تک روزانہ نارنگی کا تیل دیمک والی جگہ پر لگائیں یا اگر نارنگی کا تیل نہیں ہے تو اس کے چھلکے دیمک والے حصے پر ڈال دیں۔ گرمیوں میں نارنگی نہیں ہوتا اس لئے اس موسم میں کریلے کے رس کا اسپرے کریں یہ ڈسنفیکٹ ہوتا ہے ساری دیمک ختم کردے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Demak Se Nijat Pane Ka Tarika in most easiest way. Find Demak Se Nijat Pane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Demak Se Nijat Pane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Demak Se Nijat Pane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg