Chehry Ko Nikharne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Chehry Ko Nikharne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Chehry Ko Nikharne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Chehry Ko Nikharne Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Posted By: Israr 1195 Views 0 Comments Jun 20, 2021

گرمی کے موسم میں اکثر خواتین و مرد کا رنگ دھوپ میں باہر نکلنے اور دھول مٹی کی وجہ سے بہت خراب ہو جاتا ہے، چہرے پر سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سے گہرا رنگ آ جاتا ہے اور یوں خوبصورتی باقی نہیں رہتی۔
ایسے میں پریشان نہ ہوں آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چہرے کی رنگت نکھارنے کی ایسی ٹِپ کہ ایک بار کے استعمال سے ہی آپ کا رنگ کافی گورا ہو جائے گا اور اگر آپ مستقل استعمال جاری رکھیں گے تو بے حد نکھری رنگت پائیں گے۔

بیوٹی ٹِپ کے اجزاء:

گلاب کی پتیاں: 8 سے 10 عدد
ایلوویرا جیل: ایک چمچ
گلیسرین: 2 سے 3 ڈراپ
ایون وٹامن ای کیپسول: 2 عدد
لگانے کا طریقہ:
گلاب کی پتیوں کو گرینڈر میں عرقِ گلاب ڈال کر پیس لیں، اب گلاب کی پتیوں کے پیسٹ میں ایک چمچ ایلوویرا ڈالیں، 2 سے 3 ڈراپ گلیسرین ڈالیں، 2 عدد وٹامن ای کے کیپسول توڑ کر ڈالیں، اور اس کو اچھے سے مکس کر کے چہرے کو دھو کر یہ پیسٹ لگا لیں، یہ پیسٹ رات کو سوتے وقت روزانہ لگائیں اور صبح اُٹھ کر چہرہ دھو لیں بہترین نتائج ملیں گے۔

ٹِپ:

• اسے روز رات استعمال کرنے سے 15 دن میں رنگ بہت صاف ہو جائے گا۔
• اس کے استعمال سے چہرے پر قدرتی نکھار شادابی آئے گی۔
• اگر آپ کہیں ارجنٹ جا رہے ہوں تو اس ہی پیسٹ میں تھوڑا سا بیسن شامل کر کے مساج کر لیں اور دھو کر عرقِ گلاب چھڑک لیں فوری رزلٹ پائیں گے یہ ارجنٹ فیشل کے طور پر کام کرے گا۔
• یہ مکسچر بنا کر 15 دن کے لئے فریج میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔

شامل اجزاء کے فوائد:


گلاب کی پتیاں:

گلاب میں قدرت نے بہت سے خوبصورتی کے جُز شامل کئے ہیں یہ جلد کو نکھارتا ہے جان دار بناتا ہے گلابی رنگ دیتا ہے اور ترو تازہ کرتا ہے۔

ایلوویرا:

ایلوویرا اینٹی بیکٹیریل ہے یہ داغ دھبوں اور دانوں کو دور کرتا ہے چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے، سورج سے پڑنے والی تیز شعاعوں کا اثر ختم کرتا ہے۔

گلیسرین:

گلیسرین کے فوائد کون نہیں جانتا، یہ ایک قدرتی موسچرائزر ہے یہ اسکن کو سافٹ بناتا ہے، جلن دور کرتا ہے اور خشک جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے۔

وٹامن ای کیپسول:

وٹامن ای جلد کے لئے بہترین غذا ہے یہ جلد سے وٹامن کی کمی پورا کر کے سیلز کو دوبارہ زندہ کرتا ہے یہ ڈیڈ اسکن سیلز کا خاتمہ کر کے چہرے پر قدرتی رونق بحال کرتا ہے۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Chehry Ko Nikharne Ka Tarika in most easiest way. Find Chehry Ko Nikharne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Chehry Ko Nikharne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Chehry Ko Nikharne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg