Best Recipe for Summers

Find effective Dr Bilquis Tips in Urdu for safeguarding Best Recipe for Summers. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Best Recipe for Summers. Dive into a rich repository of Dr Bilquis Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Bilquis Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Best Recipe for Summers. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Best Recipe for Summers
Posted By: Afshan 8613 Views 0 Comments Jun 01, 2023


موسمِ گرما میں ایک ایسا سالن جو آپ کو لو سے بچائے، گرمی کی تمام بیماریوں سے بچائے،ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر بلقیس کی شاندار ریسیپی

موسمِ گرما میں کھانا پکانا اور پھر اسے کھانا بھی ایک مرحلہ ہوتا ہے۔ گرمی میں دل نہیں چاہتا کہ مرغن یا زیادہ بھاری بھرکم کھانے کھائے جائیں، ایسے میں یہی دل چاہتا ہے کہ ہلکا پھلکا کھانا ہو جو جھٹ پٹ پک بھی جائے اور کھایا بھی شوق سے جائے اور کھانے میں بھاری پن بھی نہ ہو۔ اور صحت کے لئے فائدہ مند بھی ہو۔ اسی لئے ہم ڈاکٹر بلقیس کی بتائی ہوئی ایک بہت آسان ریسیپی لے کر آئے ہیں جس کو بنانا بہت آسان ہے اور اس کے فائے بے شمار ہیں ، یہ لو سے بچاتی ہے،ہیٹ استڑوک سے بچائے جن لو گوں کو پسینہ زیادہ آتا ہے ان کے لئے مفید ہے۔
ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ سرسوں کا تیل ڈال کر اس میں 7 سے 8 جوے لہسن کے ڈال دیں۔ جب لہسن براؤن ہو جائے تو اب اس میں 2 سے 3 ہری مرچیں ڈال دیں ،اس کے بعد سفید زیرہ ایک چمچ بھر کرڈال دیں۔ اس کے ساتھ ہی کٹا ہو ادھنیا ڈالیں ، آدھا چمچ ہلدی ڈالیں ، جب کچا پن دور ہو جائے تو کڑی پتہ کے 8، 10 پتے ڈالیں، نمک حسبِ ضرورت، اب بھون لیں، خوشبو آنے لگے تو گوار پھلی ایک کپ ڈالیں۔ اب اسے ان مصالحوں کے ساتھ بھونیں۔ اب اس میں 2 کپ کیری کاٹ کر ڈال دیں۔ آنچ ہلکی کردیں، پانی کا ہلکا سا چھینٹا مار کر ڈھانک دیں اور پکنے دیں۔ کیری میں67 فیصد وٹامن سی موجود ہو تا ہے۔ جو کہ ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ گوار پھلی شوگر کے مریضوں کے لئے بھترین ہے۔ جب پانی خشک ہو جائے اور گوارپھلی اور کیری گل جائے تو چولہا بند کردیں۔ لیجیے آپ کی مزیدار لونجی تیار ہے۔ اس کو روٹی اور چاول دونوں کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔
گوار پھلی میں وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی اور وٹامن بی ٹو کے ساتھ ساتھ پروٹین، 9 اقسام کے امائنو ایسڈ، پولی فینولز جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس، فولیٹ اور دیگرمعدنیات کے بھرپور اجزا ہوتے ہیں۔ یہ کینسر کے خلیوں کی تشکیل کو روک کر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔
کچے آم یا کیری میں پکے ہوئے آموں کے مقابلے میں بہت زیادہ وٹامن بی 1، بی 2، وٹامن سی، آئرن، نیاسین موجود ہو تا ہے جو گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے اور صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Best Recipe for Summers in most easiest way. Find Best Recipe for Summers in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Best Recipe for Summers totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Best Recipe for Summers.

Reviews & Comments
jpg