Balon Ki Khushki Door Karne Ka Tarika

Balon Ki Khushki Door Karne Ka Tarika
Posted By:Hina 432 Views
0 Comments Nov 23, 2021


بالوں کی خشکی سے پریشان ہیں اورتمام کار آمد حربے ناکام ہو گئے تو آج ہی یہ نسخہ آزمائیں اور بالوں کی خشکی سے نجات پائیں

بہت سی خواتین بالوں میں خشکی کی وجہ سے بہت پریشان دکھائی دیتی ہیں۔ آج ہم ایک بہت آسان اور آزمودہ نسخہ پیش کررہے ہیں جو خشکی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔ اسے بنانا بہت آسان ہے اور لگانا بھی بہت آسان ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو خواتین ہزاروں روپے کے میڈیکیٹڈ شیمپو آزماچکی ہے وہ چند روپوں والا یہ ٹوٹکا ضرور آزماکردیکھیں۔
یہاں ہماری ویب گزارش کرنا چاہتا ہے کہ جن خواتین کی جلد حساس ہے وہ یہ نسخہ استعمال نہ کریں یا اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔ اسی طرح اگر سر پر کوئی زخم یا خراش ہے تب بھی یہ نسخہ استعمال نہ فرمائیں۔
نسخہ یہ ہے
ایک چھوٹی شیشی میں سرسوں کا تیل پھرلیں۔ اب پنساری کی دکان سے دس روپے کی گندھک منگوالیں۔ پیلے رنگ کی گندھک ڈلوں کی صورت میں ملتی ہے۔ اب اس گندھک کو جہاں تک ممکن ہو باریک سے باریک کوٹ لیں۔ اس کے بعد گندھک کو تیل کی شیشی میں ڈالدیجئے۔
استعمال کا طریقہ
رات سوتے وقت سرسوں کے تیل اور گندھک کی شیشی کو اچھی طرح ہلائیں۔ اب اس تیل کو جڑوں تک پہنچائیں جہاں گندھک کے ذرات بھی پہنچنے لگیں۔ سر پر کوئی تھیلی یا ہیرکوور باندھ کر سوجائیں اور صبح اٹھ کر بالوں کو صابن یا شیمپو سے دھولیجئے۔
یہ عمل لگاتار تین دن کیجئے۔ چوتھے دن خشکی کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Balon Ki Khushki Door Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Balon Ki Khushki Door Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Balon Ki Khushki Door Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Balon Ki Khushki Door Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments