Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Bachon Ke Nazla Zukam Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Bachon Ke Nazla Zukam Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Bachon Ke Nazla Zukam Ka Ilaj experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
بچوں کے نزلہ، زکام اور کھانسی کو کیسے دور کیا جائے؟ جان لیں اور اس بدلتے ہوئے موسم میں بچوں کو دلوائیں نزلہ، زکام اور کھانسی سے نجاتموسم سرما کی آمد ہوتے ہی بچے نزلہ، زکام اور کھانسی کا شکار ہوجاتے ہیں اور خواتین اپنے بچوں کی ان چھوٹی موٹی بیماریوں سے پریشان دکھائی دیتی ہیں۔سردیوں کے موسم میں نزلہ، زکام ، کھانسی ، ناک کا بہنا اور دیگر اسی طرح کے مسائل کوئی نئی بات نہیں ۔ اس طرح کی بیماریاں چھوٹے بچوں پر زیادہ جلدی اثر کرتی ہیں ۔ آج ہم آپ کو اس کا کا گھریلو علاج بتاتے ہیں۔ جس کے استعمال سے آپ گھر بیٹھے اپنے بچوں کو کھانسی اور نزلہ زکام سے نجات دلوا سکتے ہیں ۔شہدشہد تو ویسے ہی شفاء کا خزانہ ہے۔ یہ کھانسی اور گلے کی سوزش میں بھی آرام پہنچاتا ہے ۔طریقہ استعمالایک چائے کا چمچ لیموں کا جوس اور دو چائے کے چمچ شہد لے کر آپس میں مکس کردیں اور بچے کو دن میں دو سے تین مرتبہ پلائیں ۔ شہد کو نیم گرم دودھ میں بھی ملا کر دیا جا سکتا ہے ۔ ایک گلاس نیم گرم دودھ لے کر حسب ذائقہ شہد لیں اور بچے کو دیں ۔نوٹایک سال سے چھوٹے بچے کو شہد نہ دیں ۔چکن کا سوپچکن کا سوپ بھی ایک سال سے بڑے بچوں میں کھانسی اور نزلے کے لئے بہت مفید ہے ۔ یہ کھانسی سے نجات دیتا ہے اور سردی کے اثرات ختم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔طریقہسوپ گھر میں خود بھی بنایا جا سکتا ہے ۔ چکن کے ساتھ ساتھ سبزیاں بھی شامل کر کے سوپ کو مزید فائدہ مند بنائیں ۔ گاجر ، پالک اور چقندر شامل کرسکتے ہیں ۔ دو سے تین مرتبہ سوپ بچوں کو پینے کے لئے دیں۔نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Bachon Ke Nazla Zukam Ka Ilaj in most easiest way. Find Bachon Ke Nazla Zukam Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Bachon Ke Nazla Zukam Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Bachon Ke Nazla Zukam Ka Ilaj.