Baal Seedhy Karne Ka Tarika

Find effective Dr Bilquis Tips in Urdu for safeguarding Baal Seedhy Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Baal Seedhy Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Dr Bilquis Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Bilquis Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Baal Seedhy Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Baal Seedhy Karne Ka Tarika
Posted By: Hamza 1678 Views 0 Comments Jul 27, 2021


بال سیدھے کرنا اب ہوگیا ہے آسان کیونکہ ڈاکٹر بلقیس نے بتا دیا ہے سب سے آسان گھریلو طریقہ جو صرف 15 منٹ میں بالوں کو سیدھا کردے

بال لمبے اور اچھے خوبصورت نظر آئیں، اس کے لئے خواتین اپنے بالوں کو سیدھا کروانے کے لئے کئی قسم کے ٹریٹمنٹس کرواتی ہیں، کوئی ریبانڈنگ کا سہارا لیتی ہیں تو کچھ گھریلو ٹپس استعمال کرتے ہوئے انڈہ، دہی اور مایونیز کے ہیئر ماسک لگاتی ہیں۔ کچھ خواتین سمجھتی ہیں کہ اگر وہ صرف انڈے کی سفیدی بالوں میں لگائیں گی اور پھر بالوں کو سیدھا کنگھا کریں گی تو ان کے بال سیدھے بھی ہوں گے اور لمبے بھی دکھائی دیں گے۔
لیکن ان کے بال گھریلو چیزوں سے نہ تو سیدھے ہوتے ہیں اور نہ ہی جاندار اور پھر یہ لوگ سیلون کے مہنگے ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں، لیکن اب چونکہ عید بھی قریب ہے تو جناب پیسے خرچ کرنے سے بچ جائیں کیونکہ ڈاکٹر بلقیس نے ایسی بہترین اور شاندار گھریلو ٹپ بتائی بالوں کو سیدھا کرنے کی جو آزمودہ بھی ہے اور 15 منٹ میں رزلٹ بھی دیتی ہے۔ اس لئے اب دیر نہ کریں کے فوڈز سے جانیئے بالوں کی خوبصورتی کو نکھارنے اور سیدھا کرنے کی میجک ٹپ۔

ٹپس:

٭ چار چمچ السی کے بیجوں کو ایک پتیلی میں ڈالیں، ساتھ ہی اس میں 4 چمچ ساگو دانہ شامل کیجیئے اور ایک کپ پانی ڈال کر 20 منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں ، جس کے بعد ایک گاڑھا جیل نما محلول تیار ہو جائے گا۔ اب اس کو نیم ٹھنڈا کرلیں۔
٭ بالوں کو کنگھا کریں اور اس جیل کو بالوں میں لگائیے اور پھر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ آپ دیکھیں گی کہ بال سیدھے ہو جائیں گے۔

احتیاط:

٭ جن خواتین کے بال موٹے اور سخت ہیں ان کو زیادہ وقت لگ سکتا ہے، اس لئے وہ کوشش کریں کہ 15 منٹ کے بعد سر دھو لیں اور 1 گھنٹے بعد یہ عمل دوبارہ کرلیں۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Baal Seedhy Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Baal Seedhy Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Baal Seedhy Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Baal Seedhy Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg