Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Amaltas Ke Heran Kun Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Amaltas Ke Heran Kun Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Amaltas Ke Heran Kun Fayde experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
زرد رنگ کے خوبصورت پھولوں کی وجہ سے "گولڈن رین ٹری" کے نام سے مشہور، املتاس کے صحت پر بے شمار فوائد ہیں اس کا پھل پتے، پھول ہوں یا جڑ سب ہی جڑی بوٹیوں کے طور پر ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔املتاس ہر قسم کی بیماریوں کا علاج کرتا ہے اور جسم کو متعدد مائیکروبیل انفیکشن سے بچاتا ہے اس میں بائیو ایکٹیو اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں اور جراثیم کش، اینٹی پرورائٹک اور اینٹی سوزش خصوصیات قبض، عام سردی، آنتوں اور جلد کے امراض سے نجات دلاتی ہیں اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتی ہیں۔املتاس کے مزید کیا فوائد ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں، تاکہ آپ بھی کریں اس کا استعمال اور حاصل کر سکیں کئی بیماریوں سے نجات تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔• املتاس کے فوائد• دل کی کارکردگیاملتاس ایک ایسی بوٹی ہے جس کے استعمال سے امراضِ قلب سے بچاؤ ممکن ہے اور یہ دل کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے، اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے اور یہ بلڈ شوگر لیول کو بھی متوازن رکھتی ہے۔• ذیابطیسذیابطیس ایک ایسا مرض بن گیا ہے جس سے آپ کل بہت تیزی سے ہر دوسرا شخص متاثر ہو رہا ہے، املتاس کے استعمال سے ذیابطیس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔• قبض کی شکایتاگر کسی کو سالوں سے قبض کی شکایت ہو تو پکی ہوئی املتاس کا گودا استعمال کرے پرانے سے پرانہ قبض دور ہو جائے گا جبکہ قبض کی وجہ سے باہر نکلا ہوا پیٹ بھی کم ہو جائے گا۔• پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے مفیداکثر لوگ بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں، ایسے میں اگر املتاس کی پکی ہوئی پھلی کا دو انچ کا ٹکڑا لے کر اس میں سے گودا نکال کر اسے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف کے ساتھ بھگو دیں اور رات بھر بھگونے کے بعد صبح نہار منہ اسے چھان کر پانی پی لیں تو پیٹ کی اضافی چربی کا خاتمہ ہو جائے گا۔• ماہواری کے بےقاعدگیاکثر خواتین ماہواری میں بےقاعدگی کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں اور دو ماہ تو کبھی 4 ماہ تک ماہواری رک جاتی ہے ایسے میں اگر املتاس کی پھلی کے 2 انچ کے چھِلکے کو آدھا کپ پانی میں بھگو کو صبح اسے چھان کر یہ پانی پیا جائے تو اس سے چند ہی دنوں میں ماہواری آ جائے گی کم سے کم 5 دن اس کا استعمال کریں اور ماہواری آتے ہی اس کا استعمال روک دیں۔• احتیاطی تدابیردودھ پلانے والی خواتین املتاس کا استعمال نہ کریں اور حمل کے دوران بھی خواتین کو اس بوٹی کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ املتاس گرم مزاج ہوتی ہے اور ایسی حالت میں نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Amaltas Ke Heran Kun Fayde in most easiest way. Find Amaltas Ke Heran Kun Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Amaltas Ke Heran Kun Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Amaltas Ke Heran Kun Fayde.