Acne Khatam Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Acne Khatam Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Acne Khatam Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Acne Khatam Karne Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Acne Khatam Karne Ka Tarika
Posted By: Subhan 1252 Views 0 Comments Apr 29, 2022


کیا آپ بھی ایکنی اور چکنی جلد سے پریشان ہیں؟؟ تو جانیں کیسے چار ڈسپرین کی گولیاں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

گرمی کے موسم میں اور رمضان کے مہینے میں تلی ہوئی اشیا کے زیادہ استعمال کے سبب جلد بہت چکنی ہو جاتی ہے جس کے سبب جلد پر کیل اور مہاسے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں- اور زيادہ چکنائی کے سبب مسام بھی کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے اور میک اپ بھی اچھا نہیں لگتا ہے-
ایکنی سے پریشان خواتین کے لیے معروف بیوٹیشن اور ماڈل نادیہ حسین نے ایک بہت ہی آسان اور تیر بحدف نسخہ دیا ہے- نادیہ حسین کے مطابق چار گولیاں ڈسپرین کی لے کر ان کو اچھی طرح پیس لیں اور اس کے بعد ان میں عرق گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں-
پیسٹ بنانے کے بعد اس پیسٹ کو چہرے پر مل دیں اور خشک ہونے تک چھوڑ دیں- اس کے بعد شیٹ ماسک لے کر چہرے پر لگا لیں اور چہرے کو بیس منٹ سے آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں اس کے بعد ماسک اتارنے کے بعد چہرے کے اوپر ٹونر لگائیں-
ٹونر تیار کرنے کے لیے بھی ایک بوتل میں عرق گلاب لے کر اس میں چند قطرے سیب کا سرکہ اور تین گولیاں ڈسپرین کی شامل کر دیں اور جلد کو ٹون کر نے کے لیۓ استعمال کریں-
یاد رہے کہ یہ نسخہ صرف اور صرف چکنی جلد والی خواتین کے لیے ہے-

شہد اور لیموں سے بنا ماسک

مائرہ خان کا اس بارے میں یہ کہنا تھا کہ ان کے بچپن میں جب بھی وہ اپنی امی سے کہتی تھیں کہ ان کو پارلر جانا ہے تو ان کی امی ان کو اس نسخے کے بارے میں بتاتی تھیں- اور ان کا کہنا یہ ہوتا تھا کہ اس کے استعمال سے جلد اتنی صحت مند اور چمکدار ہو جاتی ہے کہ اس کے بعد کسی پارلر جانے کی ضرورت ہی نہیں رہتی ہے-
اس ماسک کو بنانے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے دو لیموں لے کر ان کا رس نچوڑ لیں اور اس میں ایک چمچ شہد شامل کر دیں اور اس کے بعد اس کو ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر مل دیں دس منٹ تک لگے رہنے دیں اس کے بعد سادہ پانی سے یا پھر بیسن سے دھو لیں چہرے کی جلد چمکدار ہو جائے گی-

In Beauty Tips and Totkay section you can check Acne Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Acne Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Acne Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Acne Khatam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg
Get Alerts