بیوی کے کہنے پر ماں کو گھر سے نکال دیا.. مری ہوئی ماں سے معافی کیسے مانگوں؟ مدد کے سوال پر مولانا آزاد روتے ہوئے پھٹ پڑے

"میرا بس نہیں چلتا ہے کہ میں اپنے آپ کو نوچ ڈالوں۔ مجھے نیند نہیں آتی نہ ہی کوئی کام کر پا رہا ہوں. سمجھ نہیں آتا ماں سے کیسے معافی مانگوں. بیوی سے بات نہیں کرتا اور بچوں سے بھی پیار نہیں کرتا"

یہ کہنا ایک ایسے شہری کا ہے جنھوں نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران مولانا آزاد سے اپنا مسئلہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی اور والدہ کے گھر میں لڑائی جھگڑے ہوتے تھے. جس کی وجہ سے بیوی کے کہنے پر ماں کو گھر سے نکال دیا اور اولڈ ہوم بھیج دیا تھا.

مولانا کے استفسار پر شہری نے روتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا ہے.

شہری کی بات سن کر مولانا آزاد نے کہا کہ میرے بھائی. آپ کی بات سے میرا جگر منہ کو آنے کے قریب ہے۔ پھر مولانا صاحب نے ایک عاشق کا قصہ سنایا جسے اس کی معشوق نے شادی کے لئے ماں کا جگر لانے کی فرمائش کی تھی. عاشق نے فرمائش کو پورا کرتے ہوئے ماں کی جان لے لی اور جگر لے کر جاتے ہوئے ٹھوکر لگی تو ماں کے جگر سے آواز آئی "میرے بچے کی خیر ہو"

مولانا صاحب نے جذباتی ہو کر شہری کو کہا کہ جس ماں نے 9 ماہ تمہیں پیٹ میں رکھا. تم کو کھلانے کے لئے خود بھوکی رہی .دوسروں کے گھروں کے برتن مانجھے، خود بیمار ہوگئی. شوگر، بلڈ پریشر، کینسر ہوگیا. وہی ماں اولڈ ایج ہوم میں مر گئی ایک بیٹے کی وجہ سے۔ جس کے پیروں کے نیچے اللہ نے تمھاری جنت رکھی تم نے اسی ماں کو مار ڈالا. تم اس کائنات کے قاتل ہو، خونی ہو۔ اس معامشرے پر قیامت کیوں نہیں آئے گی، جہاں بیٹا اپنی ماں کو اولڈ ایج ہوم میں دے آیا ہو۔ اپنی ماں کی قبر پر جا کر روتے ہوئے اس سے معافی مانگو اور اللہ سے معافی مانگو۔

Betay Ki Bay Hisi Ka Waqeya

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Betay Ki Bay Hisi Ka Waqeya and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Betay Ki Bay Hisi Ka Waqeya to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   874 Views   |   08 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بیوی کے کہنے پر ماں کو گھر سے نکال دیا.. مری ہوئی ماں سے معافی کیسے مانگوں؟ مدد کے سوال پر مولانا آزاد روتے ہوئے پھٹ پڑے

بیوی کے کہنے پر ماں کو گھر سے نکال دیا.. مری ہوئی ماں سے معافی کیسے مانگوں؟ مدد کے سوال پر مولانا آزاد روتے ہوئے پھٹ پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی کے کہنے پر ماں کو گھر سے نکال دیا.. مری ہوئی ماں سے معافی کیسے مانگوں؟ مدد کے سوال پر مولانا آزاد روتے ہوئے پھٹ پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔