بھینس کے بجائے کیا دینا چاہیے تھا؟ ارشد ندیم نے امیر سسر سے بھینس کر تحفہ ملنے پر اپنی خواہش کا اظہار کردیا

"بیگم سے پت؛ چلا کہ سسر نے بھینس تحفے میں دی ہے تو میں نے کہا کہ میرے سُسر اچھے خاصے امیر آدمی ہیں. اُن کے پاس ڈیڑھ دو مربع زمین ہے. مجھے تحفے میں کوئی پانچ ایکڑ زمین ہی دے دیتے، صرف بھینس دی ہے، چلو خیر ہے"

یہ کہنا ہے حال ہی میں پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم کا جنھوں نے ایک انٹرویو پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کچھ دلچسپ باتیں کیں.

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ان کی اور اہلیہ راشدہ کی شادی کو 8 برس کا عرصہ گزر چکا ہے. ان کی شادی 2016ء میں ہوئی تھی. 11 ربیع الاول کو شادی ہوئی تھی اور انگریزی مہینے، دسمبر کی تاریخ بھی 11 ہی تھی۔ دونوں کی محبت کی شادی تھی اور تین بچے ہیں. ایک بیٹی اور دو بیٹے.

ارشد ندیم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب ارشد اولمپکس کے لیے گئے تو میں نے اِنہیں بتا دیا تھا کہ یہ گولڈ میڈل صرف آپ کا ہے، یہ آپ کو ہی ملے گا۔ گھر میں صرف مجھے معلوم تھا کہ ارشد زخمی ہیں. پیرس جانے سے پہلے ارشد میرے سامنے ہی اپنے زخم کی ٹِکور کیا کرتے تھے. میں تین دن تک سوئی نہیں کیونکہ پریشان تھی. گھر والوں اور ارشد کے کہنے کے باوجود میں نے آرام نہیں کیا. شوہر کی آخری تھرو نہیں دیکھی تھی مگر یقین تھا کہ یہ جیت جائیں گے۔

ارشد ندیم نے مزید بتایا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میرے سُسر نے انعام دینے کا کوئی اعلان کیا ہے.یہ بعد میں اہلیہ نے بتایا تھا اور ان کو بھی ٹی وی کے ذریعے ہی اس اعلان اور انعام کا معلوم ہوا تھا۔

Arshad Nadeem Talking About Gift By Father In Law

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Arshad Nadeem Talking About Gift By Father In Law and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arshad Nadeem Talking About Gift By Father In Law to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   827 Views   |   16 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 January 2025)

بھینس کے بجائے کیا دینا چاہیے تھا؟ ارشد ندیم نے امیر سسر سے بھینس کر تحفہ ملنے پر اپنی خواہش کا اظہار کردیا

بھینس کے بجائے کیا دینا چاہیے تھا؟ ارشد ندیم نے امیر سسر سے بھینس کر تحفہ ملنے پر اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھینس کے بجائے کیا دینا چاہیے تھا؟ ارشد ندیم نے امیر سسر سے بھینس کر تحفہ ملنے پر اپنی خواہش کا اظہار کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔