آپ کی بچی کے بال بہت ہلکے ہیں،بال بنانے میں سر کی جلد نظر آتی ہے؟ تو پھر ڈاکٹر بلقیس کا یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے

اگرآپ کی بچی کے یا آپ کے بال بہت ہلکے ہیں اور آپ ان کے ہلکے پن سے پریشان ہیں، خاص کر ماتھے کی پوری پٹی پر صرف رواں ہے بال نہیں ہیں توڈاکٹر بلقیس کا یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے۔ اس کے استعمال سے بال میں گھنا پن بھی آئے گا اور بال صحت مند اور چمکدار ہوجائیں گے۔

بادام 2 کھانے کے چمچ، چھوٹی ہڑ 2 کھانے کے چمچ، میتھی دانہ 2 کھانے کے چمچ، ناریل کا پانی ایک کپ
بادام، چھوٹی ہڑ، میتھی دانہ کو پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں۔ اب اس کو ایک اسپرے بوتل میں بھرلیں اور اس میں ناریل کا پانی ڈال کر خوب اچھی طرح ہلائیں اورپھر اس کو 3 سے 4 دن کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔3 سے 4 دن بعد اس کو نکال کر چھان لیں اور اب اس پانی کا اسپرے اچھی طرح اپنے بالوں میں کریں خاص کر جہاں جہاں بال کم ہیں۔ دو گھنٹے بعد کسی ہربل شیمپو سے سر دھو لیں۔ کچھ ہی دن کے باقاعدہ استعمال سے آپ کو بالوں میں واضح فرق نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ اس نسخے کے ساتھ ساتھ اگر آپ جنجرآئل بھی استعمال کریں تو بالوں کا ہلکا پن جلدی ختم ہو سکتا ہے۔ اور جلد ہی آپ کے بال گھنے اور لمبے ہو جائیں گے۔

By Shazia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9557 Views   |   03 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about آپ کی بچی کے بال بہت ہلکے ہیں،بال بنانے میں سر کی جلد نظر آتی ہے؟ تو پھر ڈاکٹر بلقیس کا یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (آپ کی بچی کے بال بہت ہلکے ہیں،بال بنانے میں سر کی جلد نظر آتی ہے؟ تو پھر ڈاکٹر بلقیس کا یہ نسخہ آپ کے لئے ہی ہے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.