ایک پیالے میں قیمہ، لال مرچ، کالی مرچ، چاٹ مصالہ اور نمک ملائیں۔ انڈے میں میدہ اور نمک ملا کر پھیٹ لیں۔ سموسے کی پٹیوں کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں۔ ہر ٹکڑے کے درمیان میں تھوڑا سا مرغی کا قیمہ رکھیں اور اسے وان ٹون کی شکل دیتے ہوئے انڈے کے آمیزے سے چپکا کر بند کر لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور وان ٹون تل کر نکال لیں۔