گاجروں کو صاف دھو لیں اور چھیل کر کش کرلیں۔ انھیں ململ کے کپڑے سے ڈھک کر پھیلا کر رکھ دیں۔
انڈوں کو سخت ابال کر چھیل لیں اور دو انڈوں کے سلائس کاٹ کر رکھ لیں۔ الائچی کے دانے نکال کر پیس لیں اور بادام پستے باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
دودھ کو بڑے پین میں ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر الائچی ڈال دیں اور آنچ ہلکی کرکے دس بارہ منٹ پکا لیں۔
پھر اس میں کش کی ہوئی گاجر ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیںجب پانی خشک ہونے پر آجائے تو لکڑی کے چمچ سے ہلکا سا بھون کر چولہے سے اتار لیں ۔
کڑاہی میں بناسپتی گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر دو س تین منٹ گرم کریں اور اس میں بادام پستے اور چینی ڈال کر ایک منٹ فرائی کرلیں ۔
پھر دودھ میں پکی ہوئی گاجریں ڈال کر بھونیں ، تین سے چار منٹ درمیانی آنچ پر بھوننے کے بعد آنچ تیز کردیں۔
گھی علیحدہ ہونے تک بھونیں پھر ایک ابلا ہوا انڈا اور کھویا ڈال کر چمچ سے کچلتے ہوئے چولہے سے اتار لیں۔
گرم گرم حلوے کو ڈش میں نکال کر ابلے ہوئے انڈے کی سلائسز سے سجا کر پیش کریں۔