ایک مکسنگ باول لے کر اس میں دو کپ میدہ ، دو کھانے کے چمچے مکھن اور تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈو گوند لیں۔
اب ایک کپ ابلی چنے کی دال،ایک کھانے کا چمچہ روسٹ کیا ہوا زیرہ،پانچ سے چھ عدد ژابت لال مرچ اور کچھ نمک چوپر میں ڈال کر چوپ کرلیں۔
پھر ڈو کے کچھ بالز بنائیں اور پسی ہوئی چنے کی دال بھر کر چھوڑ دیں۔اب انہیں رول کر کے ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
جب فرائی ہو جائے تو چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔