3/4کپ میدہ اور 1چٹکی نمک چھان لیں ۔ ایک پین میں 75گرام مکھن اور 1کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکا کر مکھن پگھلائیں ۔ پھر اس میں 3/4کپ میدہ شامل کرکے درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ آمیزہ ایک گینڈ کی شکل میں آجائے اور پین کے کنارے چھوڑدے ۔ ٹھنڈ ا کرنے کے لیے ڈو ایک پیالے میں نکال لیں ۔ 3عدد انڈے باری باری تیار ڈو میں شامل کرکے اچھی طر ح پھینٹیں ۔ تیار آمیزہ سادہ نوزل لگے ایک پائپنگ بیک میں بھریں اور ایک بیکنگ ٹرے میں تھوڑاتھوڑا ڈال دیں۔
180ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم کیے اوون میں 20سے 25منٹ یابراﺅن ہونے تک بیک کریں ۔ توتھ پک کی مدد سے پفس میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کریں تاکہ پیسٹ نکل جائے ۔ اب پفس مزید 2منٹ اور بیک کریںاور اوون سے نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں ۔ایک پیالے میں 3کپ چیزاسپریڈ ، 2چائے کے چمچے کُٹی لال مر چ ، 2کھانے کے چمچے ڈرائیڈ مکسڈ ہربز اور 10-12عدد کُٹی کالی مرچ ملائیںاور سادہ نوزل لگے چھوٹے پائپنگ بیک میں بھرلیں۔ تیارپفس کے پیندے میں چھوٹا سا سوراخ کرکے پائپنگ بیگ والا آمیزہ بھریں اور سروکریں۔