وزن کم کرنے والی چٹنی
اجزاء:
لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ رمضان میں محدود وقت میں کھانا کھانے سے ان کا وزن کم ہو جائے گا مگر درحقیقت رمضان میں وزن بڑھنے کی شکایت اکثر لوگوں کو عام دنوں کے مقابلے زیادہ ہو جاتی ہے کیونکہ دن بھر کے بعد جب کھانے بیٹھتے تو ضرورت سے زیادہ کھا لیتے ہیں جس کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے۔ لیکن آج وومن کارنر سے جانیئے وزن کم کرنے کی ایسی چٹنی جو پکوڑوں، سموسوں تمام فرائڈ آئٹم کے ساتھ استعمال کریں مگر اس سے نہ تو آپ کا نہ وزن بڑھے گا اور نہ ہی کولیسٹرول۔
ترکیب:
٭ ہرا دھنیا، پودینہ، ہری مرچیں، لہسن، ادرک اور لیموں کو اچھی طرح دھوئیں۔ادرک اور لہسن کو چھیل کر صاف کر کے کاٹ لیں ساتھ ہی ہری مرچوں کی ڈنڈیاں بھی توڑ لیں۔
٭ ان تمام چیزوں کو بلینڈر میں ڈال کر ساتھ ہی دار چینی، انار دانہ، ہلدی، کالی مرچیں، زیرہ، لیموں کا رس، آدھا کٹا ہوا کھیرا اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کریں ۔ تو ویٹ لوس ہری چٹنی تیار ہے۔
چٹنیاں خراب ہونے سے بچائیں صرف اس آسان ٹپ سے :
٭ بلینڈر میں چٹنی پیستے وقت اس میں نمک نہ ڈالیں اس سے چٹنی پتلی ہوجائے گی ۔
٭ جب چٹنی کھائیں تو اس میں اوپر سے نمک چھڑک لیں۔
٭ دھلا ہوا چمچ استعمال کریں اور جھوٹے استعمال دہ چمچے سے گریز کریں۔
۔٭ چٹنی میں کالا نمک ملانے سے یہ کافی دن تک خراب نہیں ہوگی۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe