پیاز کو گھی میں سنہری کر لیں
پالک کا پتا ہلکا تل کر باریک کاٹ لیں
آلو بھی باریک کاٹ لیں اور ٹماٹر کو ہلکا سا کچل لیں تاکہ دو دو ٹکڑے ہو جائیں
انہیں پیاز میں ڈال دیں
انڈے پہلے ہی پھینٹ کر نمک مرچ اور باریک کٹی ہوئی ہری مرچ شامل کر دیں اور سبزی کو ایک منٹ تل کر انڈے ڈال دیں
دونوں طرف سے سنہری ہونے تک تلیں اور پلیٹ میں نکال لیں