Uzbek Naan Recipe in Urdu

Find delicious Uzbek Naan recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Uzbek Naan recipe is one of the common and most searched dishes in the Roti, Nan & Bread recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Uzbek Naan recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

7655 Views 0 Comments

ازبکستان کی مشہور نان
اجزاء:
روٹی بنانے کے مختلف طریقے ہیں اور ہر ملک کے رہنے والوں کے کھانے کے طریقے اور ذائقے ایک دوسرے سے منفرد ہیں۔ پاکستان میں بھی ویسے تو کئی طرح کی روٹی بنائی جاتی ہے مگر ازبکستان میں یہ ڈبل تہہ والی نان بہت مشہور ہے۔ آئیے آج آپ کو پردیسی روٹی بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں تاکہ آپ بھی پتیلی کے ڈھکن میں وہ روٹی بنا سکیں۔
اجزاء:
میدہ 1 کپ،
سوجی 2 چمچ،
بیکنگ پاؤڈر 4 چمچ،
سفید آٹا آدھا کپ،
دودھ خُشک 2 چمچ،
دودھ لیکوئیڈ ( آٹا گوندھنے کے لیے تقریباً 2 کپ )
نمک چوتھائی چمچ،
خمیر حسبِ ضرورت،
پانی آدھا کپ،
انڈہ 1،
بریڈ کرمز 2 سے 3 چمچ،
دہی آدھا کپ،
آئل 3 سے 4 چمچ۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے بریڈ کرمز کو پانی میں بھگو دیں۔
٭ ایک پیالے میں آٹا، بیگھی ہوئی بریڈ کرمز، میدہ، سوجی، دہی، بیکنگ پاؤڈر، نمک، دودھ، انڈہ، خمیر اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور آٹا گوندھ لیں۔
٭ پھر ایک پلاسٹک کی تھیلی پر آئل کا سپرے کریں اور آٹے کو اس کی مدد سے ڈھک کر 2 گھنٹے کے لیے نارمل روم ٹیمپریچر پر رکھ دیں۔
٭ اب پتیلی کے ڈھکن کے اندر والے حصے میں روٹی کا پیڑہ بنا کے چپکائیں اور اس آٹے کو پیزہ کے ڈوو کی طرح لگائیں کہ کنارے موٹے ہوں اور درمیان سے ڈوو پتلی رہے اور آئل کا سپرے کرلیں۔
٭ اب ڈھکن کو پتیلی پر رکھ کر تیز آنچ پر رکھ دیں۔
٭ 20 سے 25 منٹ میں بہترین ازبکستانی نان بن کر تیار ہو جائے گی، اس کو چائے یا کھانے کے ساتھ سروو کرلیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Uzbek Naan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Uzbek Naan is very famous in desi people. At KFoods you can find Uzbek Naan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Uzbek Naan

Uzbek Naan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز
Reviews & Comments