Turkish Egg Recipe in Urdu

Find delicious Turkish Egg recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Turkish Egg recipe is one of the common and most searched dishes in the Breakfast Menu recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Turkish Egg recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1352 Views 0 Comments

تُرکش ایگ
اجزاء:
ناشتے میں انڈہ فرائی تو آپ بھی بناتے اور کھاتے ہیں لیکن پاکستان میں صرف آئل میں انڈہ تل کر ڈبل روٹی کے ساتھ سروو کردیا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے ترکی والے انڈے کو بھی دہی کے ساتھ کھاتے ہیں اور ساتھ مصالحہ جات کا معمولی سا استعمال بھی لازمی کرتے ہیں تاکہ اس کو مزیدار بنایا جا سکے۔
چلیے آج بتاتے ہیں آپ کو مزیدار ترکش ایگ آملیٹ بنانے کا جھٹ پٹ طریقہ ساتھ ہی ریسیپی کے آخر میں آپ کی آسانی کے لئے ایک ویڈیو بھی موجود ہے جس کی مدد سے آپ اپنے گھر میں مہنگے ترکی کے کھانے خود بآسانی پکا سکتی ہیں۔
اجزاء:
2 انڈے
آئل 2 چمچ
ہرادھنیا ایک سے 2 چمچ کے برابر باریک کٹا ہوا
گرم مصالحہ ایک چٹکی
لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ
کُٹی لال مرچ 1 چمچ
ادرک لہسن پیسٹ آدھا چمچ
سرکہ ایک چمچ
کالی مرچ آدھا چمچ
نمک آدھا چمچ
دہی 4 چمچ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے کٹے ہوئے باریک ہرے دھنیے کو آئل میں مکس کرکے چمچ کی مدد سے پھینٹ کر رکھ لیں۔
٭ آئل گرم کریں اس میں کٹی لال مرچ اور سرکے کو ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
٭ انڈے کو آئل میں فرائی کریں اس طرح کہ آئل کی مقدار زیادہ ہو اور انڈہ اس میں بآسانی تلا جا سکے۔ ایک طرف سے پکائیں اور دوسرے طرف سے پلٹے بناء ہی اس کو پلیٹ میں نکال لیں۔
٭ لیکن انڈے کو نکالنے سے قبل ایک پلیٹ میں دہی کو اس طرح پھیلالیں جیسے گول پلیٹ کی طرح بن جائے۔
٭ پھر اس دہی کے اوپر آئل میں مکس کیا گیا ہرادھنیا، کٹی لال مرچ پکی ہوئی تھوڑی تھوڑی ڈالیں۔ اب انڈہ رکھیں اور پھر تھوڑا سا دھنیا، لال مرچ، نمک، کالی مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Turkish Egg Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Breakfast Menu. Turkish Egg is very famous in desi people. At KFoods you can find Turkish Egg and all the urdu recipes in a very easiest way.

Turkish Egg

Turkish Egg in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Breakfast Menu.

Reviews & Comments