Tulsi Tea Benefits Recipe in Urdu

Find delicious Tulsi Tea Benefits recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Tulsi Tea Benefits recipe is one of the common and most searched dishes in the Hot Tea And Drinks recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Tulsi Tea Benefits recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Tulsi Tea Benefits
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1422 Views 0 Comments

تُلسی اور اسگندھ ناگوری کی چائے
اجزاء:
تُلسی کا استعمال ہر گھر میں ہی ہوتا ہے، کبھی کھانا بنانے میں تو کبھی سلاد کے اوپر ڈال کر کھانے میں تو کبھی اس کے منفرد ڈرنکس پیتے ہیں اور اسگندھ ناگوری جس کا نام تو شاید آپ نے سُنا ہو مگر استعمال نہ کی ہو تو آج کے-فوڈز میں جانیئے ان دونوں جڑی بوٹیوں کے خاص فائدے جو جان کر آپ بھی استعمال کرنے کے بارے میں ضرور سوچیں گے۔
ترکیب:
تُلسی اور اسگندھ ناگوری کی چائے بنانے کا طریقہ:
٭ اسگندھ ناگوری کا ایک انچ کا ٹکڑا لیں اور اس کو اچھی طرح صاف کرلیں۔
٭ ایک پتیلی میں پانی ڈالیں اور اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔
٭ جیسے ہی پانی گرم ہونے لگے، اس میں تلسی کے دو سے چار پتے اور اسگندھ ناگوری ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
٭ جوش آنے پر اس کو چھان لیں اور اس میں لیموں شامل کرلیں۔
٭ اس چائے کو روزانہ رات میں سونے سے پہلے پی لیں۔

فائدہ:
٭ اس کو پینے سے ڈپریشن، پریشانی، فکر دور ہوگی اور آپ کو ذہنی سکون ملے گا۔
٭ اس کو پینے سے آپ کے جسم میں موجود اضافی کولیسٹرول بھی ختم ہو جائے گا اور آپ کا دورانِ خون بھی بہتر ہوگا۔
٭ جوڑوں کے درد میں تلسی اور اسگندھ ناگوری دونوں بہت مفید سمجھے جاتے ہیں، اس سے نہ صرف جوڑوں کا درد ختم ہوگا بلکہ جسم میں سوجن کی شکایت بھی ختم ہو جائے گی۔
٭ آنکھوں میں درد، آنکھوں کا آنا، سوجن اور دانے ہو جانے کی صورت میں بھی یہ چائے آپ کو بہت فائدے دیتی ہے۔
٭ جن لوگوں کو جسم میں مختلف جگہوں پر ایکنی اور تکلیف دے دانوں کی شکایت ہوتی ہے ان کے لئے یہ چائے فائدے مند ہے کیونکہ یہ جسم کو سکون دیتی ہے اور ہماری جلد کے فیبرولز میں موجود پس کو نکالنے کا کام کرتی ہے۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Tulsi Tea Benefits Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Hot Tea And Drinks. Tulsi Tea Benefits is very famous in desi people. At KFoods you can find Tulsi Tea Benefits and all the urdu recipes in a very easiest way.

Tulsi Tea Benefits

Tulsi Tea Benefits in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Hot Tea And Drinks.

Reviews & Comments