Tarbooz Ka Sharbat Recipe in Urdu

Tarbooz Ka Sharbat

تربوز کا شربت

اجزاء:
گرمیوں کا موسم تو شاید ہی کسی کو پسند ہو مگر اس موسم میں ملنے والے پھلوں سب ہی دیوانے ہوتے ہیں، انہیں میں سے ایک پھل ہے تربوز جو گرمی میں سب کی پسند ہے اور اگر افطاری میں اس کا شربت مل جائے تو کیا ہی بات ہے۔
تربوز ٹھنڈک کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

تربوز کا شربت بنانے کی ترکیب:

اجزاء:

تربوز: 2 سے 3 سلائس

کالا نمک: آدھا چائے کا چمچ

چینی: حسبِ ضرورت

لیموں کا رس: ایک عدد

برف: باریک ٹکڑے حسبِ ضرورت
تربوز کے ٹکڑے کر لیں اور اس کے بیجوں کو الگ کرنے کے بعد اسے گرائنڈر میں ڈالیں اب اس میں تھوڑا سا پانی، کالا نمک، لیموں کا رس اور چینی شامل کریں اور گرائنڈ کر لیں۔

پھر اس شربت کو چھان لیں تاکہ گودا اور شربت الگ ہو جائے۔

اس کے بعد ایک گلاس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور اس پر شربت ڈال دیں، ساتھ ہی چاہیں تو روح افزاء ملا لیں اور چھوٹے ٹکڑے تربوز بھی شامل کرلیں۔

مزے سے افطار میں پی لیں اور گرمی پیاس کی شدت کو کم کریں۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Tarbooz Ka Sharbat Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Drinks & Shakes. Tarbooz Ka Sharbat is very famous in desi people. At KFoods you can find Tarbooz Ka Sharbat and all the urdu recipes in a very easiest way.

Tarbooz Ka Sharbat

Tarbooz Ka Sharbat in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Drinks & Shakes.

مزید مشروبات ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment