پہلے 1کلو دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر آدھے گھنٹے کے لیے لٹکادیں ، تاکہ اس کا پانی نکل جائے ۔
اب ایک گہرے پیالے میں دہی اور 250گرام چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں ۔
پھر دہی میں 1/2پیالی دودھ شامل کردیں۔
اس کے بعد 3کھانے کے چمچے کٹے بادام اور 3کھانے چمچے کٹے پستے ڈال کر بلینڈر میں ایک منٹ کے لیے بلینڈ کرلیں ۔
آخر میں اسے فریزر میں رکھ کر ٹھنڈا کریں ۔ مزے دار دہی کا میٹھا تیار ہے