ایک بڑے پیالے میں میدہ، سوجی، گھی، دودھ، چینی، ہری الائچی پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر آہستہ آہستہ پانی شامل کرکے نرم ڈو گوندھ لیں۔
ڈو کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر آدھا گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
ڈو کو آٹھ برابر حصوں میں تقسیم کرلیں اور پیڑے بنا لیں۔
پھر آٹھ انچ ڈایا میٹر میں رول کرلیں۔
اب اوون میں بارہ منٹ کے لئے بیک کرلیں یا کرسپی اور براؤن ہونے تک بیک کریں۔
مکھن سے برش کریں اور چائے کے ساتھ سرو کریں۔