Suji Ka Halwa Recipe in Urdu

Find delicious Suji Ka Halwa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Suji Ka Halwa recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Suji Ka Halwa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Suji Ka Halwa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

6508 Views 0 Comments

سوجی کا حلوہ
اجزاء:

سوجی دو کپ
چینی ایک کپ
پانی ایک کپ
دیسی گھی ایک کپ
ناریل(پسا ہوا) ایک کپ
اگر آپ اس میں ڈرائی فروٹ شامل کرنا چاہتی ہیں تو وہ بھی لے لیں ۔
ترکیب:

ایک ٹرے یا کوئی ایسا برتن لے لیں ، جس میں آسانی سے ہم حلوے کے ٹکڑے کاٹ سکتے ہوں، اس میں برش یا کسی اور چیز کی مدد سے اس میں گھی لگا لیں ۔اور اگر ڈرائی فروٹ ڈالنا چاہتی ہیں تو تھوڑے سے ٹرے میں ڈال دیں۔۔

اب ہم اس کا شیرہ تیار کرلیں گے۔ شیرہ تیار کرنے کے لئے ہم ایک برتن میں چینی ڈال دیں گے اور اس میں ایک کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھ کر شیرہ بنائیں گے۔ شیرہ بناتے ہوئے ہم نے ایک بات کا خیال رکھنا ہے اس کو نہ زیادہ پتلا ہونا چاہیےاور نہ گاڑھا، تھوڑا سا گاڑھا کرنا ہے۔

جب شیرہ بن جائے تو آنچ بند کر دیں۔

اب ہم ایک چولہے پر کڑھائی رکھ کے اس میں سوجی کو بھونیں گے تو سوجی بھوننے کے لئے ہم ایک کپ گھی کڑاہی میں ڈال دیں گےاور آنچ درمیانی رکھنی ہے ،جب گھی گرم ہوجائے تو اس میں سوجی ڈال دیں اور سوجی کو ساتھ ساتھ چلاتے رہیں، جب وہ ہلکی سنہری ہو جائے تو اس میں ناریل ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ہم نے جو شیرہ بنایا تھا وہ اس میں ڈال دیں گے اورتیزی سے چلاتے رہیں گے۔

اب ہم اس کو بھوننا شروع کریں گے اور اس کو اتنی دیربھونیں گے کہ کہ جو سوجی ہے وہ کڑھائی سے الگ ہونا شروع ہو جائے جب ساری سوجی اکٹھی ہونا شروع ہو جائے تو سمجھ لیں کہ حلوہ تیار ہے۔۔

جب یہ تیار ہوجائے تو اسے نکال کے اس کو اس برتن میں ڈال دیں گے ، جو ہم نے پہلے تیار کرکے رکھا تھا جس میں ہم نے گھی لگا کے رکھا تھا۔اس میں یہ حلوہ ڈال دیں گے اور اس کو برتن میں برابر کر لیں گے۔

اب ہم اس کے اوپر ڈرائی فروٹ جو ہم نے پہلے سے کاٹ کے رکھے ہوئے تھے وہ ڈال دیں گے۔
آپ چاہیں تو اس پر چاندی کے ورق بھی لگا سکتے ہیں ۔اب ہم اس کو دو چار منٹ کے لئے چھوڑیں گے تاکہ تھوڑا سیٹ ہو جائے۔ اس کے بعد ہم اس کوٹکڑوں میں کاٹ لیں گے۔ کیونکہ یہ پھر زیادہ سخت ہو جائے تو پھر اس کو کاٹ نہیں سکتے۔

لیجیے مزیدار سوجی کا حلوہ تیار ہے۔
Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Suji Ka Halwa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Suji Ka Halwa is very famous in desi people. At KFoods you can find Suji Ka Halwa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Suji Ka Halwa

Suji Ka Halwa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments