Student Biryani Recipe in Urdu

Student Biryani
Recommended By Chef 00.15 To Prep
As Desired Servings 00.35 To Cook
Tips About Recipe 544 Views
0 Comments

اسٹوڈنٹ بریانی

اجزاء:
• گوشت_____ آدھ کلو
• چاول_____ آدھ کلو
• تیل _____ 1 کپ
• ہری مرچ_____ 6یا7
• دھنیا پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچہ
• پیاز_____ 250گرام
• دھنیا اور پودینے کے پتے_____ آدھ کپ
• دہی_____ آدھ پاؤ
• نمک_____ حسب ذائقہ
• لال مرچ پاؤڈر_____ آدھا کھانے کا چمچہ
• ادرک لہسن کا پیسٹ_____ ایک چائے کا چمچہ
• کالا زیرہ_____ آدھ چائے کا چمچ
• دار چینی_____ 3 عدد درمیانی
• الائچی_____ 2 عدد
• تیز پات_____ 3 عدد
• ٹماٹر_____ 2 عدد درمیانے

تیل میں پیاز کاٹ کر فرائی کر یں۔
جب پیاز گولڈن ہو جائے تو آدھی پیاز تیل میں سے نکال لیں باقی پیاز میں نمک، مرچ ،دھنیا ،لہسن ،ادرک اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر گوشت ڈال دیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے ۔
جب گوشت گل جائے پھر ٹماٹر، ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ باریک کاٹ کر ڈالیں ساتھ ہی دہی بھی پھینٹ کر ڈال دیں اور بھون کر چولہا بند کر دیں۔
چاول کو دھو کر دس منٹ کے لئے بھگو دیں پھر ان میں نمک چھوٹی الائچی کالا زیرہ اور تیز پات ڈال کر ابال لیں جب چاول ایک کنی رہ جائے تو اس کا پانی نکال دیں ۔
اب چاول اور تیار گوشت کی تہہ لگائیں ۔
اب اس کے اوپر فرائی کیے ہوئے پیاز ڈالیں اور آخر میں تھوڑا سا ہلکا رنگ پانی یا کیوڑہ میں گھول کر ایک لائن کی شکل میں ڈال دیں۔
دس پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں ۔
اسٹوڈنٹ بریانی تیار ہے ۔
رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

Posted By: Rehma, karachi

Find out the Student Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Student Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Student Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Student Biryani

Student Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment