Spinach Filled Pockets Recipe in Urdu

پالک بھرے پاکٹس

اجزاء:
مرغی کے سینے..........2 عدد
پالک..........ایک چھوٹی گڈی
پسا ہوالہسن ادرک..........ایک چائے کا چمچہ
مسٹرڈ پیسٹ..........ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی سفید مرچ..........½چائے کا چمچہ
اویسٹر ساس..........2 کھانے کے چمچے
اوریگانو..........ایک چائے کا چمچہ
پنیر..........100 گرام
میدہ..........2کھانے کے چمچے
تازہ دودھ..........250گرام
پسی ہوئی کالی مرچ ..........¼چائے کا چمچہ
پسی ہوئی جائفل ..........ایک چٹکی
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی)..........2عدد
لیموں کا رس..........2کھانے کے چمچے
نمک..........حسب ذائقہ
تیل..........3کھانے کے چمچے+تلنے کیلئے
مرغی کے سینے کتاب کی طرح کھول کر کسی بھاری چیز کی مدد سے ہلکا سا کچل لیں‘ پھر لہسن ادرک‘¼چائے کا چمچہ سفید مرچ‘ مسٹرڈ پیسٹ‘اوویسٹر ساس‘اوریگانو اور نمک ملا کر رکھ دیں۔دیگچی میں پانی اُبال کر پالک ڈالیں اور اُبال آنے نکالیں‘پھر چوپ کرلیں۔ اس میں باقی سفید مرچ‘نمک اورپنیرملائیں اور مرغی کے درمیان میں رکھ کر لپیٹیں اور ٹوتھ پک سے بند کرلیں۔کڑاہی میں تیل گرم کرکے مرغی کے سینوں کو سنہری تل کر نکالیں اور ٹکڑے کاٹیں۔ساس پین میں 3کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے میدہ بھون لیں۔ اس میں دودھ‘ کالی مرچ‘ہری مرچیں‘ لیموں کا رس‘ا وویسٹر ساس‘ جائفل اور نمک ملاکر ساس گاڑھا ہونے تک پکا ئیں اورمرغی پر ڈال کر پیش کریں۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Spinach Filled Pockets Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Spinach Filled Pockets is very famous in desi people. At KFoods you can find Spinach Filled Pockets and all the urdu recipes in a very easiest way.

Spinach Filled Pockets

Spinach Filled Pockets in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

مزید افطاری آئیٹم ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment