Spicy Biryani Recipe in Urdu

Spicy Biryani
Recommended By Chef 00.15 To Prep
6 Servings 00.35 To Cook
Tips About Recipe 1814 Views
0 Comments

اسپائسی بریانی

اجزاء:
• چاول _____ 1 کلو
• چکن _____سوا کلو
• ادرک لہسن پسا ہوا _____ 2 کھانے کے چمچ
• نمک _____ حسب ذائقہ
• پیاز (باریک کٹی ہوئی) _____ 3 عدد درمیانی
• ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) _____ 6 عدد درمیانے
• دہی (پھینٹا ہوا) _____ 1 پیالی
• سفید زیرہ _____ 1 چائے کا چمچ
• ہلدی پسی ہوئی _____ 1 چائے کا چمچ
• لال مرچ پسی ہوئی _____ 2 کھانے کے چمچ
• دھنیا پسا ہوا _____ 1 کھانے کا چمچ
• گرم مصالحہ پسا ہوا _____ 1 کھانے کا چمچ
• ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) _____ 6 سے آٹھ عدد
• ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) _____ آدھی گٹھی
• پودینہ (باریک کٹا ہوا) _____ آدھی گٹھی
• ثابت گرم مصالحہ _____ 2 کھانے کے چمچ
• زردے کا رنگ _____ 1 چٹکی
• دودھ _____ 1 پیالی
• کیوڑہ ایسنس _____ چند قطرے
• کوکنگ آئل _____ 1 پیالی

1. دیگچی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر5 منٹ گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں-
2. جب کڑکڑانے لگے تو پیاز ڈال کر سنہرا فرائی کر لیں-
3. ادرک٬ لہسن٬ ہلدی اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک چمچ چلائیں اور پھر ٹماٹر شامل کر کے اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر گل جائیں-
4. جب ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اور ایک پیسٹ کی شکل میں آ جائیں تو چکن٬ نمک٬ لال مرچ٬ پسا ہوا دھنیا٬ پسا ہوا گرم مصالحہ٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال دیں-
5. پھر دہی ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور درمیانی آنچ پر 12 منٹ تک پکائیں-
6. چاولوں کو تھوڑے سے ثابت گرم مصالحے کے ساتھ ایک کنی (مکمل ابلنے 4 منٹ پہلے) ابال کر چھلنی سے پانی چھان لیں-
7. بڑے سائز کی دیگچی میں چکن کو پھیلا کر رکھیں اور اس کے اوپر چاولوں کی تہہ لگا دیں-
8. دودھ میں زردے کا رنگ اور کیوڑہ ایسنس ملا کر چاولوں پر چھڑ ک دیں-
9. دیگچی کو ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے گرم توے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں-

Posted By: Faria, karachi

Find out the Spicy Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Spicy Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Spicy Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Spicy Biryani

Spicy Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment