چاولوں کو رات بھر کے لئے بھگوکر رکھیں پھر ہاتھوں سے انہیں باریک پیس لیں۔ دیگچی میں دودہ ابالیں اور اس میں چاولوں کو نرم ہونے تک پکائیں۔ اس میں چینی ڈال کر 15 منٹ تک پکائیں، پھر سوکھا ہوا دودہ، اور بادام پستے ملا کر گاڑھا ہونے تک پکا کر چولہا بند کر دیں۔ اس میں زعفران اور کیورہ ملائیں اور مٹی کی چھوٹی چھوٹی مٹکیوں میں نکالیں، پھر بادام پستے اور زعفران سے سجا کر پیش کریں۔