ایک پیالے میں 1/2کپ پسی چینی ، 1/3کپ کوکو پاﺅڈر ، 1/4چائے کا چمچہ پسی دار چینی اور 1/4چائے کا چمچہ نمک ملائیں ۔ دوسرے پیالے میں 2عددانڈے ، 2کپ دودھ ، 1/2چائے کا چمچہ ونیلاایسنس اور 1کھانے کا چمچہ تیل ملالیں ۔ چینی والا آمیزہ دودھ والے آمیزے میں اچھی طرح ملائیں ۔ 8انچ کی گریس کی ہوئی بیکنگ ڈش میں 1پیکٹ چاکلیٹ بسکٹ کے چورے کی تہہ لگائیں اور تیار آمیزہ اوپر ڈال دیں ۔ اس ڈش کو اونچے کناروں والی بیکنگ ڈش میں رکھیں اور اوون میں رکھ دیں ۔ اب اونچے کناروں والی ڈش میں کھولتا پانی میں اتنا ڈالیں کہ 8انچ والی ڈش آدھی ڈوب جائے ۔ اوون بند کریں اور 45منٹ یا پڈنگ سیٹ ہونے تک 180ڈگری سینٹی گریڈ پر پہلے سے گرم اوون میں بیک کریں ۔