اسپیشل کرنچی ایگ فنگرز
اجزاء:
•انڈے_____ 8عدد
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کالی مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
•لال مرچ پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•باریک کٹا ہوا چکن_____ 4-5کھانے کے چمچ
•ہرا پیاز_____ 2کھانے کے چمچ
•میدہ_____ آدھ کپ
•کارن فلار_____ آدھ کپ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•کٹی لال مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
•مکس ہربز_____ آدھ چائے کا چمچ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•بریڈ کرمز_____ کوٹنگ کے لئے
•کارن فلیکس_____ کوٹنگ کے لئے
ترکیب:
ایک باؤل میں انڈے، نمک، کالی مرچ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر ایک پین کو آئل سے گریس کریں اور اس میں ایگ مکسچر ڈالیں۔
اب اس ایگ مکسچر والے پین پر فوائل پیپر لگا کر اس کو سٹیمر میں رکھ دیں اور درمیانی آنچ پر چار سے پانچ منٹ کے لئے سٹیم کر لیں۔
پھر اس پین میں باریک کٹا ہوا چکن، ہرا پیاز، ڈال کر دوبارہ فوائل پیپر لگائیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر دس سے بارہ منٹ کے لئے سٹیم کر لیں۔
اب اس کرنچی ایگ کو پین سے نکال لیں اور لمبیفنگرزمیں کاٹ لیں۔
ایک باؤل میں میدہ، کارن فلار، مکس ہربز، نمک اور کٹی لا ل مرچ ڈال کر مکس کریں اور تھوڑا تھوڑا کر کے ٹھنڈا پانی ڈالیں اور مکس کرتے جائیں۔
اب کٹی ہوئی لمبی فنگرز کو فلار بیٹر اور کارن فلیکس میں کوٹ کر لیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ایگ فنگرز کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
اسپیشل کرنچی ایگ فنگرز تیار ہیں کیچپ کے ساتھ سرو کریں
Posted By: Hania, karachi
Add Your Recipe