Sounf Ka Sharbat Recipe in Urdu

Find delicious Sounf Ka Sharbat recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Sounf Ka Sharbat recipe is one of the common and most searched dishes in the Drinks & Shakes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Sounf Ka Sharbat recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Sounf Ka Sharbat
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2841 Views 0 Comments

سونف کا شربت
اجزاء:
سونف قدرت کے عطا کردہ انمول تحفوں میں سے ایک ہے۔ یہ بظاہر ایک سادہ سی جڑی بوٹی ، لیکن اس کے فوائد اور خصوصیات بے شمار ہیں۔ یہ خواتین میں ہارمونز کے بگاڑ کو درست کرتی ہے۔ یہ بے شمار منرلز، وٹامنز اور غذائی ریشے سے بھرپور جڑی بوٹی ہے۔ یہ صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ ا س کا قہوہ بھی اپنے اندر جادؤئی خصوصیات رکھتا ہے اور اس کے لئے ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر وزن میں تیزی سے کمی لانا چاہتے ہیں تو سونف کا قہوہ کمال دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس میں صحت کے حوالے سے بے شمار خوبیاں موجود ہیں۔ لیکن یہاں ہم سونف سے بنی مزیدار ریسیپی لے کر آئے ہیں جوکہ گرمیوں میں بہت زیادہ فائدہ پہنچانے والی ہے۔
سونف میں وٹامن اے اور سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال بینائی کی حفاظت کرتا ہے، غذائی ماہرین کے مطابق سونف پیس کر اس کا قہوہ بنا کر پینے سے کمر درد میں بہتری آتی ہے، سونف گردے اور مثانے کا ورم دور کرنے میں بھی مدد فراہم کر تی ہے، فرحت بخش احساس دلانے والی سونف کا استعمال دماغ کی کمزوری اور یادداشت کے لیے بہترین دوا ہے، سونف چبانے سے بیٹھی ہوئی آواز ٹھیک ہو جاتی ہے۔ سونف کی انہی جادؤئی خصوصیات کی بناء پر ہم اس کا شربت آپ کے لئے لائے ہیں یہ گرمی کا توڑ ہے، شدید گرمی میں یہ ایک سوغات ہے۔ اس کا پاؤڈر بنا کر رکھ لیں تو یہ ایک سال تک خراب نہیں ہوتا۔
سونف کا پاؤڈر
سونف 6 کھانے کا چمچ
چھوٹی الائچی آدھا کھانے کا چمچ
مصری 50 گرام
کالا نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
یہ آپ کا شربت کا پاؤڈر تیار ہے اس کو کسی ائیر ٹائٹ جار میں رکھ لیں یہ ایک سال تک خراب نہیں ہو گا۔ اس کو بنانے کے دو طریقے ہیں جو ہم آپ کو یہاں بتارہے ہیں۔
ترکیب:
طریقہ 1
ایک گلاس پانی میں ایک چمچ یہ پاؤڈر ڈالیں،مکس کر لیں( اسے آپ چھان بھی سکتے ہیں) اس میں تخم بالنگا ڈالیں، ڈھیر ساری برف ڈالیں، آپ کا مزیدار شربت تیار ہے ۔
طریقہ 2
ایک گلاس میں یہ پاؤڈر ڈالیں اب اس میں تخم بالنگا ڈالیں اور اوپر سے کوئی بھی وائٹ سوڈا ڈرنک شامل کردیں۔ لیجئے آپ کی ریفریشنگ ڈرنک تیار ہے خوب برف ڈال کر پئیں اور مہمانوں کو بھی پلائیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Sounf Ka Sharbat Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Drinks & Shakes. Sounf Ka Sharbat is very famous in desi people. At KFoods you can find Sounf Ka Sharbat and all the urdu recipes in a very easiest way.

Sounf Ka Sharbat

Sounf Ka Sharbat in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Drinks & Shakes.

Reviews & Comments