شلغم دھو کر چھیلیں اور چھوٹے چھوٹے قتلے کاٹلیں۔ ایک دیگچی میں اتنا پانی ڈالیں کہ شلغم بھی گل جائے اور پانی بھی خشک ہو جائے۔ شلغم ابال کر کچو مر بنا کر رکھ لیں۔ دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں، اس میں پیاز ، لہسن بادامی کر لیں اور دہی کے ساتھ دیگر مصالحے ڈال کر بھونیں۔ جب گھی چھوڑنے لگے تو شلغم کا کچو مر بھی شامل کر یں اور بھونیں۔ ہری مرچ اور دھنیا باریک کاٹ کر ڈالیں اور دم دے دیں۔