ایک برتن میں دودھ ڈالیں اور اس میں چاول ،چھوٹی اِلائچی،بادام، ٹھنڈا پانی ، کاجو اور پستہ ڈال کر اچھی طرح اُبال لیں۔
پھر اس میں چینی ڈال کر پینتیس سے چالیس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکا ئیں اور اس دوران اس میں چمچہ بھی ہلاتے رہیں۔
پھر اس میں کھویا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اس کے بعداسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔
پھر بادام ، کاجو اور پستہ بطور گارنش استعمال کر لیں۔
آپکی مزیدار شاہی کھیر تیار ہے ۔