Shahi Gola Kebabs Recipe in Urdu

شاہی گولا کباب

اجزاء:
گائے کا قیمہ...........½کلو
پسا ہوا لہسن ادرک ...........ایک کھانے کا چمچہ
ڈبل روٹی ...........½سلائس
بیسن‘ناریل(بھنا ہوا)...........ایک‘ایک کھانے کا چمچہ
خشخاش(بھنی ہوئی)...........ایک کھانے کا چمچہ
پیاز(تلی اور چورہ کی ہوئی)...........½پیالی
پسا ہوا گرم مصالحہ...........ایک چائے کا چمچہ
دہی پھینٹی ہوئی...........2کھانے کے چمچے
کٹاہوا سفید زیرہ...........ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ...........ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا کچا پپیتا...........ایک چائے کا چمچہ
نمک...........ایک چائے کا چمچہ
سالن کے اجزاء:
پیاز(تلی ہوئی)...........½پیالی
ٹماٹرچوپ کیا ہوا...........ایک عدد
پسا ہوا لہسن ادرک ...........ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ...........ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی)...........4 عدد
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) ........... 2کھانے کے چمچے
گرم پانی ...........½پیالی
نمک...........½چائے کا چمچہ
تیل...........½پیالی
بلینڈر میں خشخاش‘ ناریل اور بیسن یکجان کرلیں۔قیمے میں پسا ہوا مصالحہ‘ دہی‘ لہسن ادرک اور لال مرچ ملاکر چوپر میں یکجان کرلیں‘پھر کوفتے کے باقی اجزاء ملائیں اور کوفتے بناکر رکھ لیں۔بلینڈر میں پیاز اور ٹماٹر تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس لیں۔دیگچی میں تیل گرم کرکے کریں اور پسی ہوئی پیاز‘لہسن ادرک‘ لال مرچ اور نمک ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھو نیں‘ پھر ½ پیالی گرم پانی ملادیں۔ایک اُبال آجائے تو کوفتے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر 5منٹ تک پکائیں‘ پھر کپڑے سے پکڑ کر دیگچی ہلائیں اور دَم پر رکھیں‘اس میں ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ملاکر ڈش میں نکال لیں۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Shahi Gola Kebabs Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Shahi Gola Kebabs is very famous in desi people. At KFoods you can find Shahi Gola Kebabs and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shahi Gola Kebabs

Shahi Gola Kebabs in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment