مرغی کو لمبائی کے رُخ سے دو ٹکڑوں میں اس طرح کاٹیں کہ ایک سینہ اور ایک ران ایک جانب آئے۔ چھُری کی مدد سے اُن پر نشان لگا کر سچواں ساس لگا کر 3گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔ مرغی کے ٹکڑوں کو اسٹیمر میں 15منٹ پکا کر نکالیں، انہیں پیکنگ ڈش میں رکھیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180ڈگری سینٹی گریڈ پر سنہری رنگ آنے تک پکا کر نکال لیں۔چاہیں تو اسے کوئلے کا دھواں دے دیں۔ سرونگ ڈش کو بند گوبھی ، سلاد پتوں ، ٹماٹر اور لیموں سے سجائیں۔ اس پر مرغی کے ٹکڑے رکھ کر پیش کریں۔
٭ساس پین میں 4کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے 10جوے چوپ کئے ہوئے لہسن بھونیں۔ اس میں 2/1پیاز تلہار مرچوں کا پیسٹ ، 2کھانے کے چمچے براﺅن چینی، ایک پیالی سویا سوس ، 1/2پیالی ٹماٹو پیسٹ، 2/1پیالی ٹماٹو پیسٹ، 4کھانے کے چمچے سفید سرکہ اور ایک پیالی مرغی کی یخنی ڈال کر10منٹ پکا کر بلینڈر میں یکجان کرلیں۔ اس واپس ساس پین میں ڈالیں، پھر ایک کھانے کا چمچہ تل کا تیل، ایک چائے کا چمچہ چائنیز، نمک اور نمک شامل کرکے گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔