ساگ کو باریک کاٹ کر ہلدی والے پانی میں بھگودیں
پھر دھو کر دیگچی میں ڈال لیں
اس میں آٹے اور مکھن کے علاوہ باقی اجزاء ڈال کر پانی خشک ہونے تک پکالیں
ٹھنڈا ہوجائے تو چوپر میں پیس لیں
ساگ کو واپس دییگچی میں ڈال کر چند منٹ تک پکائیں
اس میں آٹا اور مکھن ملا کر بھون کر ڈش میں نکال لیں
فرائننگ پین میں بگھار کے اجزاء تل کر ساگ پر ڈال لیں اور گرما گرم پیش کریں۔