٭ دو چکن یا قیمے کے سموسے لے لیں اور ان کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔
٭ پھلکیوں کو پانی میں بھگونے کے لئے رکھ دیں اور بھیگ جانے پر ان کا پانی نچوڑ لیں۔
٭ آلو ابال کر چھیلیں اور اس کے باریک چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
٭ کھیرے اور ٹماٹر باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
٭ چنے ابال کر ان کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں کٹے ہوئے آلو، سموسوں کے ٹکڑے، کٹی ہوئی پیاز، ہری مرچ، لال پسی مرچ، دال سیوو، ٹماٹر، چاٹ مصالحہ، کیچپ، کالی مرچ پاؤڈر، لیموں کا رس، کٹے ہوئے کھیرے، املی کا پانی، پھلکیاں اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ لیجئیے آپ کی مزیدار چٹ پٹی سموسہ چنا چاٹ تیار ہے۔