Sajji Pulao Biryani Recipe in Urdu

Sajji Pulao Biryani
Recommended By Chef 00.25 To Prep
6-7 Servings 00.55 To Cook
Tips About Recipe 1405 Views
0 Comments

سجی پلاوٴ بریانی

اجزاء:
•چکن (ثابت رکھ کر کٹ لگوا لیں)_____ 1 سے سوا کلو
•چاول (دھو کر بھگو دیں) _____ 3 پیالی
•نمک_____ حسب ذائقہ
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 2 کھانے کے چمچ
•ثابت لال مرچ_____ 4 سے 6 عدد
•چاٹ مصالحہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•لیموں کا رس_____ 4 کھانے کے چمچ
•سرکہ_____ 2 کھانے کے چمچ
•تیل_____ حسب ضرورت

چکن دھو کر چھنی میں رکھ دیں، تاکہ خشک ہو جائے،ایک باول میں تین سے چار پیالی پانی،ادرک،لہسن کا پیسٹ،نمک،لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر مکس کریں اور اس میں چکن ڈال کر چار گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
پھر چکن نکال کر اس پانی کو ایک طرف رکھ دیں۔
اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر درمیانی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ تک فرائی کرلیں۔
اس دوران چکن پر وقفے وقفے سے چاٹ مصالحہ چھڑکیں۔
پھر دو چمچوں کی مدد سے احتیاط سے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی سنہرا فرائی کرکے نکال لیں(خیال رہے کہ ساتھ ہی چکن کا اپنا پانی بھی خشک ہو جائے)۔
اب ایک کھلے منہ کے پتیلے میں حسب ضرورت تیل گرم کریں اور ثابت لال مرچ ڈال کر کڑکڑالیں۔
پھر چاول اور جس آمیزے میں چکن میرینیٹ کی تھی ،ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
جب پانی خشک ہونے لگے ،تو اس میں چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
رائتے اور پیاز کی سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

Posted By: Zubaida, Hyderabad

Find out the Sajji Pulao Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Sajji Pulao Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Sajji Pulao Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Sajji Pulao Biryani

Sajji Pulao Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment