ساگودانے کو ایک باؤل میں تین گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں- پیالے میں انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں- اس میں دارچینی٬ چھوٹی الائچی٬ چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں- اس میں دودھ ڈال کر مزید مکس کرلیں اور ساگودانہ بھی شامل کرلیں-
مکس کر کے اسے بیکنگ ڈش میں نکال لیں اور اوپر مکھن ڈال کر پھیلا دیں- پہلے سے گرم اوون میں ایک سو اسی ڈگری سے پچیس منٹ تک بیک کریں- 25 منٹ بعد نکال کر سرونگ پلیٹ میں رکھیں ٹھنڈا کر کے سرو کریں-